پاکستان کو براہ راست سرمایہ کاری کی باضابطہ اجازت

شائع August 1, 2012

5_pakistan_india_trade_670-top
۔- فائل فوٹو

نئی دہلی:ہندوستان کی حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔

نئی دہلی کے اس اقدام کو دنوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کے حوالے سے ایک قدم سمجھا جا رہا ہے۔

بدھ کے روز منظر پر آنے والی ایک حکومتی بیان کے مطابق اس اقدام کے بعد پاکستانی شہری اور ادارے ہندوستان میں دفاع، خلا اور جوہری توانائی کو چھوڑ کر تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

پاکستان سے سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا اعلان  ہندوستان کے وزیر تجارت نے رواں سال ہی کیا تھا۔

ممبئی حملوں کے نتیجے میں تعلقات میں سرد مہری آنے کے بعد دونو ں ممالک نے کاروباری اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025