• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

احمد اور انعم عزیز، دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرنے والا پہلا پاکستانی جوڑا بن گیا

شائع September 24, 2023
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد اور انعم عزیر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرنے والا پہلا پاکستانی جوڑا بن گیا ہے۔

سیون سمٹ ٹریک کی جانب سے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا گیا کہ احمد اور انعم نے آج صبح (24 ستمبرکو) 8 ہزار 163 میٹر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کر لی ہے۔

ٹوئٹ میں جوڑے کو مبارک دیتے ہوئے لکھا گیا کہ احمد اور انعم عزیز پہلے پاکستانی میاں بیوی ہیں جنہوں نے ایک ساتھ 8 ہزار سے زائد بلند چوٹی سر کی ہے۔

احمد اور انعم کو مبارک باد دیتے ہوئے نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا کہ ’احمد اور انعم عزیز آپ دونوں نے کر دکھایا، یہ واقعی ایک شاندار کامیابی ہے۔‘

احمد اور انعم نے مناسلو چوٹی سر کرنے کے سفر کا آغاز کب کیا تھا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ٹوئٹ کے مطابق احمد اور انعم کے علاوہ تین نیپالی کوہ پیماؤں نے بھی مناسلو چوٹی سر کرلی ہے۔

تین روز قبل سماجی پلیٹ فارم ایکس پر قراقرم کلب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی ہے اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

انہوں نے 21 ستمبر کی صبح 7 بجکر 56 منٹ پر کامیابی سے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کرلی تھی اور یہ کارنامہ سرانجام دینی والی وہ پاکستانی کی پہلی خاتون بن گئی تھیں۔

نائلہ کیانی کے ہمراہ ایک اور پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بھی اضافی آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ مناسلو کو سر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024