• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پرینیتی چوپڑا کی مہندی کی تقریبات، بھارتی میڈیا

شائع September 23, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سیاست دان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں 23 ستمبر کو مہندی اور ہلدی سمیت چوڑا کی رسمیں ادا کی جا رہی ہیں جب کہ رات کو صوفی اور میوزک نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق دونوں کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت سمیت بیرون ممالک سے مہمان راجستھان کے شہر ادے پور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جہاں پرتعیش اور تاریخی مقام پر شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 ستمبر کی شام تک شادی کے لیے ہندو پنجابی رسومات ادا کی جائیں گی جب کہ رات بھر میں صوفی اور میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رات بھر 1990 کے مقبول بولی وڈ گانوں سمیت صوفی میوزک کے گانوں پر مختلف شخصیات پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

دونوں کی شادی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال سمیت بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور دیگر سیاست دان بھی شرکت کریں گے۔

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی شادی میں شرکت کے لیے اہم بولی وڈ شخصیات پہلے ہی شادی کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جب کہ باقی شخصیات بھی 23 ستمبر کی شام تک پہنچ جائیں گی۔

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق امکان ہے کہ پرینیتی چوپڑا کی کزن اداکارہ پریانکا چوپڑا شادی میں شرکت نہیں کریں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ادے پور کے ایئرپورٹ پر ہی بینڈ اور باجے کی ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مہمانوں کو کشتیوں کے ذریعے جھیل سے ہوٹل تک پہنچانے کے لیے بھی متعدد افراد کو تعینات کیا جا چکا ہے جب کہ سیکیورٹی کے بھی خاص اہتمام کیے جا چکے ہیں۔

اگرچہ مہمانوں کو شادی کی تقریبات کے دوران موبائل کیمرے استعمال کرنی کی اجازت نہیں ہے، تاہم اس باوجود دونوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں 24 ستمبر کی شام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ دونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی اور اداکارہ منگنی کے 10 دن بعد تصاویر شیئر کرکے رشتے میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024