• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی عرب کے ساتھ تاریخی امن معاہدے کے بہت قریب ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم

شائع September 23, 2023
بینجمن نیتن یاہو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے—فوٹو:رائٹرز
بینجمن نیتن یاہو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے—فوٹو:رائٹرز

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تاریخی امن معاہدے کے بہت قریب ہے اور پیش گوئی کی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ذریعے اس تک پہنچا جاسکتا ہے اور مشرق وسطیٰ نئی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی اور امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کو سفارت کاری میں شامل کرنے پر زور دینے کے باوجود بینجمن نیتن یاہو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کو ریجنل ڈیل میکنگ کو ویٹو کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

رواں ہفتے ان توقعات میں بہت اضافہ دیکھا گیا کہ اسرائیل، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لے سکتا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے طویل عرصے سے دشمن ملک اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ہر دن، ہم نزدیک ہو رہے ہیں۔‘

بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے والے 2020 کے معاہدوں کو پیش خیمہ قرار دیا، ان معاہدوں کو ابراہم ایکارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے جن کی سرپرستی اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سوال نہیں ہے، ابراہیم ایکارڈ نے امن کے نئے دور کی صبح کا آغاز کیا، مجھے یقین ہے کہ ہم ایک مزید اہم پیش رفت کے قریب ہیں، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن۔

اس طرح کے معاہدے کو ممکنہ طور پر امریکی قانون سازوں کی بڑی وسیع حمایت کی ضرورت ہوگی جو کہ 2024 میں منعقد ہونے صدارتی انتخابات کے تناظر میں آسان نہیں ہوگی۔

بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں عرب ریاستوں کے ساتھ نئے امن معاہدوں پر فلسطینیوں کو ویٹو پاور نہیں دینی چاہیے۔

جمعرات کو فلسطینی صدر محمود عباس نے اس فورم کو بتایا کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے لوگوں کے مکمل حق کے حصول سے قبل مشرق وسطیٰ میں امن ممکن ہے، وہ فریب کا شکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024