• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستان-نیوزی وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا

شائع September 21, 2023
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 12 نومبر سے 11 نومبر تک شیڈول کیا گیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 12 نومبر سے 11 نومبر تک شیڈول کیا گیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا وارم اپ کھیل 29 ستمبر کو بغیر تماشائیوں کے بھارتی ریاست حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 29 ستمبر کو بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے وارم اپ میچ میچ کھیلا جائے گا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) سے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وارم اپ میچ ملتوی کرنے کے لیے کہا تھا کیونکہ پولیس 28 ستمبر کو ختم ہونے والے مذہبی تہوار پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شیڈول کے سخت ہونے کی وجہ سے عہدیداروں نے تماشائیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو شائع ہونے والی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو رقم واپس کردی جائے گی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا اور جنہوں نے اپنے ٹکٹ بک کرائے ہیں، ان کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو ہونے والے وارم اپ میچ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے بات چیت چل رہی ہے کیونکہ اس درمیان دو مذہبی تہواروں کی آمد ہے۔

پولیس نے کہا کہ مذہبی تہوار کی وجہ سے ان پر اس میچ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سخت دباؤ ہوگا۔

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ایک عہدیدار کوڈ درگا پرساد نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ کافی سوچ بچار کے بعد بند دروازوں کے پیچھے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ ماہ آئی سی سی کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان انتہائی اہم مقابلے سمیت 9 میچوں کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شیڈول میں تبدیلیاں بی سی سی آئی کے مطالبے پر ہوئی ہیں کیونکہ غیر ملکی ٹیموں نے شیڈول میں ردوبدل کی درخواست کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ احمد آباد کے عہدیداروں نے مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا کیونکہ یہ میچ اصل میں 9 روزہ ہندو مذہبی تہوار کے آغاز کے موقع پر شیڈول ہے۔

حیدرآباد میں 9 اور 10 اکتوبر کو ہونے والے بیک ٹو بیک میچz کے بارے میں بھی سیکیورٹی خدشات کی اطلاع پولیس کی طرف سے گزشتہ ماہ ری شیڈولنگ کے اعلان کے بعد ملی تھی۔

نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان 9 اکتوبر کو میچ ہوگا جبکہ اگلے روز پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 12 نومبر کے بجائے 11 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے کیونکہ اس روز اتفاقاً کالی ماتا پوجا فیسٹول تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024