• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ جاری

شائع September 20, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آئی سی سی کی جانب سے اگلے ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کی ویڈیو جاری کی گئی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

’دل جشن بولے‘ کے ٹائٹل سے جاری ترانے کی ویڈیو میں شائقین کے کرکٹ کے جذبے اور جوش کی منظر کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترانے کی دھن بولی ووڈ کے مشہور موسیقار پریتم چکرورتی نے تیار کی ہے جبکہ نامور اداکار رنویر سنگھ نے ویڈیو میں پرفارم کیا ہے۔

ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے جس میں رنویر سنگھ انٹری دیتے ہیں، جبکہ ٹرین میں موجود شائقین ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹس ہاتھوں میں لیے بیٹھے ہیں۔

ورلڈ کپ ترانے میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ ’آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے اس ترانے کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ اس کھیل کا جشن ہے جسے ہم سب پسند کرتے ہیں۔‘

کرکٹ کا سب سے بڑا ایک جگہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2023 بھارت میں کھیلا جائے گا جو 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہے گا، بھارتی شہر احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم ٹورنامنٹ کے افتتاحی اور فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

کرکٹ شائقین کا ورلڈ کپ ترانے پر ردعمل

سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ 2023 کے ترانے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے بھی ردعمل کا اظہار کیا، ترانے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی شائقین بھی مایوس دکھائی دیے اور لیجنڈ کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کا شکوہ کیا۔

ٹوئٹر صارف عریبہ نے لکھا کہ اسپورٹس ترانے سے زیادہ یہ بولی وڈ کے ایک عام گانے کی طرح لگ رہا ہے، ویڈیو میں تہوار اور ثقافتی عناصر کی کمی دکھائی دی اور انتہائی بدمزاح دھن شامل کی گئی ہے۔

انہوں نے 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ ترانے پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’دے گھما کے‘ زیادہ مقبول تھا کیونکہ اس کی دھن اسٹریٹ کرکٹ سے متاثر تھی، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ کئی جنوبی ایشیائی لوگ اپنے محلوں اور گلیوں میں کھیلتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024