• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نگران وزیراعظم، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

شائع September 17, 2023
انوارالحق کاکڑ بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے اور معروف امریکی تھنک ٹینک کا دورہ بھی کریں گے — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
انوارالحق کاکڑ بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے اور معروف امریکی تھنک ٹینک کا دورہ بھی کریں گے — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے امریکا روانہ ہوگئے جو کہ 22 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ پاکستان کے پہلے نگران وزیراعظم ہوں گے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورے کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کے سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ موسمیاتی تبدیلی پر بھی اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

علاہ ازیں نگران وزیراعظم بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے اور معروف امریکی تھنک ٹینک کا دورہ بھی کریں گے۔

درین اثنا نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی آج امریکا پہنچے ہیں۔

نگران وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی مستقل نمائندے عامر خان اور دیگر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔

قبل ازیں رواں ہفتے امریکا میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے منیر اکرم نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے ہفتے کے دوران 18 سے 19 ستمبر کو نیویارک میں ایس ڈی جی سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔

منیر اکرم نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم، ایس ڈی جیز کے لیے مالیاتی موبلائزیشن پر بات چیت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم چیز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کا خطاب ہے جو سالانہ پالیسی بیان ہوگا۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا تھا کہ انوارالحق کاکڑ ترقی کے لیے مالی اعانت سے متعلق ایک اور سربراہی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جہاں وہ ترقی کے لیے نجی شعبے کے مالیاتی اداروں کو متحرک کرنے کے بارے میں بات کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرنے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024