• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

پالتو کتے کے انتقال کے بعد دعا کی درخواست، سوشل میڈیا صارفین کی میرب علی پر تنقید

شائع September 17, 2023
فائل فوٹو: میرب انسٹاگرام
فائل فوٹو: میرب انسٹاگرام

اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے اپنے پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے آخری سفر کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی بےجا تنقید اور تبصروں پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایک روز قبل میرب نے انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے ’ٹوکو‘ نامی پالتو کتے کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’بہت دکھ کے ساتھ اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ آج صبح میری فیملی کا سب سے قریبی ساتھی، میرا ٹوکو‘، کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، وہ بیمار تھا لیکن ہمیں یقین تھا کہ وہ ٹھیک ہوجائے گا، پلیز ہمارے ٹوکو کے لیے دعا کریں، آج ہماری فیملی کا ایک فرد ہم سے بچھڑ گیا ہے۔’

پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے اور ٹرولنگ کرنے لگے۔

جس پر میرب سوشل میڈیا صارفین کی ’بے حسی‘ پر غصہ ہوگئیں۔

انہوں نےانسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’لوگوں سے اپنے پالتو کتے کے لیے دعا مانگنے کے لیے معافی چاہتی ہوں جسے ہم نے فیملی کی طرح سمجھا ہوا تھا۔‘

میرب نے لکھا کہ ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ کتنے بے حس ہوتے ہیں اور اب بھی دوسروں پر یہ حکم دیتے رہیں گے کہ ایسے وقت میں کیا اور کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے مشکل وقت تھا چاہے یہ آپ لوگوں کے لیے ہو یا نہ ہو۔‘

اداکارہ و ماڈل نے مزید لکھا کہ ’میری گھر جانوروں کے ساتھ فیملی جیسا سلوک کیا جاتا ہے، یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ آپ کے والدین نے آپ کی اس طرح پرورش کی ہے، اگر آپ میری بات سے متفق نہیں تھے تو آپ میری پوسٹ کو نظر انداز کرسکتے تھے۔‘

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024