• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’مائی ری‘ میں کم عمر جوڑے کے والدین بننے پر مداح حیران

شائع September 15, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کم عمری کی شادی کے موضوع پر بنے ڈرامے ’مائی ری‘ میں کم عمر جوڑے کے والدین بننے پر مداح جہاں حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دیے، وہیں بعض مداح اسے حقیقی دنیا کا چہرہ بھی قرار دیتے دکھائی دیے۔

’مائی ری‘ میں عینا آصف نے کم عمر بیوی جب کہ ثمر عباس نے ان کے شوہر کا کردارادا کیا ہے اور دونوں کی حقیقی عمر بھی 15 سال تک ہے۔

ڈرامے کے ذریعے سماج میں کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی جا رہی ہے اور دکھایا جا رہا ہے کہ نابالغ بچوں کی شادیاں کس طرح ان کی زندگیاں تباہ کر دیتی ہیں۔

اگرچہ ڈرامے میں پہلے ہی عینا آصف اور ثمر عباس کی شادی کو دکھایا جا چکا ہے اور دونوں کو نوجوان جوڑے کی صورت میں رومانوی انداز میں بھی دکھایا جا چکا ہے۔

تاہم ڈرامے کی 40 ویں قسط میں عینا آصف کو حمل سے دکھایا گیا تھا اور اب 43 ویں قسط میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش دکھائی گئی ہے۔

ڈرامے میں عینا آصف نے عینی جب کہ ثمر عباس نے فخر کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو انتہائی کم عمری میں نہ والد بنتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کی 43 ویں قسط میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد عینا آصف کالج جانا شروع ہوئی تو انہیں ساس دبے الفاظ میں گھر اور بچے پر توجہ دینے کا لیکچر دے کر انہیں گھر تک محدود رہنے کا مشورہ دیتا دکھائی دیں۔

اسی طرح ڈرامے کی 43 ویں اور 44 ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ کم عمری میں والدین بننے کے بعد کس طرح وہ بچہ پیدا ہونے پر پریشان ہوگئے اور کیسے ان کی اپنی زندگی متاثر ہوئی۔

ڈرامے کی مذکورہ دونوں قسطوں میں دکھایا گیا ہے کہ بچے کو سلانے اور ان کی پرورش کرنے کے چکر میں دونوں کم عمر والدین کی نیند اور ذاتی زندگی سخت متاثر ہوتی ہے اور سب سے زیادہ کم عمر بیوی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جوڑے کے کم عمری میں والدین بننے اور بچے پیدا ہونے کے بعد گھر والوں اور خصوصی طور پر ساس کی جانب سے بچے کو نہ سنبھالنے پر بھی شائقین نے برہمی کا اظہار کیا۔

بعض صارفین نے لکھا کہ کم عمر افراد کو والدین کے طور پر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔

اسی طرح زیادہ تر افراد نے لکھا کہ کم عمری میں جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش دیکھ کر انہیں تکلیف ہوئی کہ کس قدر وہ پریشان ہوجاتے ہیں اور کوئی بھی ان کی مدد کے لیے سامنے نہیں آتا۔

زیادہ تر افراد نے عینا آصف کی ساس پر تنقید کی اور کہا کہ وہ کم عمر بہو اور بیٹے کے بچے کو نہیں سنبھال رہیں۔

اس سے قبل ڈرامے میں کم عمر عینا آصف کو حاملہ دکھانے پر بھی شائقین نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور ڈراما شروع ہوتے وقت ان کی کم عمری میں شادی پر بھی صارفین ناراض ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024