• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

سادہ پلاؤ کے بجائے ’جہانگیری مرغ پلاؤ‘ بنائیں

شائع September 15, 2023
— فائل فوٹو: حریم مینیو /یوٹیوب چینل
— فائل فوٹو: حریم مینیو /یوٹیوب چینل

گھر میں سادہ چکن پلاؤ بنانے کے بجائے آج ایک نئی ترکیب آزمائیں اور سب کو مزیدار جہانگیری مرغ پلاؤ بنا کر کھلائیں۔

سادہ چکن پلاؤ اور جہانگیری پلاؤ میں فرق یہ ہے کہ جہانگیری پلاؤ میں ہم چکن کو فرائی کرکے شامل کرتے ہیں جبکہ سادہ چکن پلاؤ میں ایسا نہیں ہوتا، جہانگیری پلاؤ بنانے کے لیے مزید کیا چاہیے اور اس کے بنانے کا کیا طریقہ ہے، یہ آپ اسی تحریر میں جان سکیں گے۔

یہ بھی جان لیں کہ جہانگیری مرغ پلاؤ کو فیصل آباد اور راولپنڈی میں شوق سے کھایا جاتا ہے۔

اجزا

جہانگیری پلاؤ بنانے کے لیے نیچے دی گئی اجزا کا استعمال کریں:

چکن فرائی کرنے کیلئے:

مرغی کی 2 بڑی ران لیں اور ان پر چھری سے چیرے لگا لیں

دھنیا، پودینہ

½ چمچ زیرہ

2 سے 3 ہری مرچ

½ چمچ ادرک لہسن

نمک حسبِ ذائقہ

1 گلاس پانی

2 انڈے

لال مرچ

ہلدی

چاٹ مصالحہ

گرم مصالحہ

دھنیا پاؤڈر

چلی گارلک کیچپ

جہانگیری چکن پلاؤ بنانے کیلئے

750 گرام چاول

1 کپ تیل

1 پیاز کٹی ہوئی

بڑی الائچی 2 عدد

سبز الائچی 5 عدد

کالی مرچ کے 15 دانے

8 لانگ

2 تیز پتّے

دارچینی کے 2 ٹکڑے

½ چمچ زیرہ

2 ٹماٹروں کا پیسٹ

½ چمچ کٹی لال مرچ

½ چمچ ادرک لہسن

ڈیڑھ چمچ دھنیا اور سونف کُوٹ کر

1 چمچ لال مرچ

1 چمچ املی بیج

چکن کیوبز (اگر چاہیں تو)

حسبِ ذائقہ نمک

ترکیب

چکن فرائی کرنے کی ترکیب:

مرغی کی 2 بڑی ران لیں اور ان پر چھری سے چیرے لگا لیں (اپنے حساب سے مرغی زیادہ یا کم لے سکتے ہیں)۔

اب بلینڈر میں دھنیا، پودینہ، چمچ زیرہ، ہری مرچ، ادرک لہسن، نمک اور ایک گلاس پانی ڈال کر اسے بلینڈ کر لیں۔

اب ایک پین میں اس مکسر کو ڈال کر اس میں مرغی کے پیس شامل کریں اور مزید 2 گلاس پانی ڈال کر چکن کو 10 سے 15 منٹ پکنے دیں (دھیان رہے چکن کو صرف 95 فیصد ہی پکانا ہے، تاکہ اس کا گوشت ہڈی سے الگ نہ ہو)، پھر چکن کو کسی پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

ایک پیالے میں 2 انڈے لیں اور اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی، چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ، دھنیا پاؤڈر اور چلی گارلک کیچپ ڈال کر مکس کرلیں۔

اب اس مکسچر میں چکن کو ڈال کر اچھے سے چاروں طرف لگائیں اور اس کے بعد تیل میں گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔

جہانگیری چکن پلاؤ بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے 750 گرام چاولوں کو صاف کر کے پانی میں بھگو دیں۔

ایک دیگچی میں ایک کپ تیل میں ایک پیاز کاٹ کر ڈال دیں، اب اس میں بڑی الائچی، سبز الائچی، کالی مرچ،لانگ، تیز پتّے، دارچینی اور زیرہ شامل کر کے پیاز کو گولڈن براؤن کرلیں۔

اب اس میں ٹماٹروں کا پیسٹ، لال مرچ، ادرک لہسن، دھنیا اور سونف، لال مرچ، املی، چکن کیوبز اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر مصالحے کو اچھے سے بھون لیں۔

مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں 3 کپ پانی اور ½ چمچ نمک ڈال کر ایک ابال دیں پھر اس میں چاول شامل کر کے تیز آنچ پر پکائیں، جب پانی خشک ہونے لگے تو چولہا بلکل دھیما کر کے ڈھک لگائیں اور 15 سے 20 منٹ دم پر رکھ دیں۔

آخر میں پلاؤ پلیٹ میں نکال کر اوپر فرائی چکن رکھیں اور سب کو پیش کریں، مزیدار ذائقہ دار جہانگیری پلاؤ تیار ہے!

اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024