• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm

صدر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ تائیوان کی نائب صدارتی امیدوار نامزد

شائع September 14, 2023
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی تائیوان کی نیٹ فلیکس سیریز ’ویو میکرز‘ میں صدارتی امیدوار کا شاندار کردار ادا کرنے والی اداکارہ تیمی لائی کو آنے والے عام انتخابات کے لیے نائب صدر کا امیدوار نامزد کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق آئندہ برس جنوری میں ہونے والے عام انتخابات میں صدارتی الیکشن لڑنے والے امیدوار صنعت کار ٹیری گو نے اداکارہ کو اپنا نائب صدر نامزد کیا۔

ٹیری گو کی جانب سے 60 سالہ اداکارہ تیمی لائی کو نائب امیدوار نامزد کیے جانے پر تائیوان کے زیادہ تر افراد نے دلچسپ حیرانگی کا اظہار کیا۔

تائیوان میں آئندہ عام انتخابات 2024 کے آغاز میں ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

صدارتی انتخابات میں ٹیکنالوجی کمپنی کےمالک اور کاروباری شخص ٹیری گو صدر کے امیدوار ہوں گے اور انہوں نے 12 ستمبر کو اپنے نائب صدر کے امیدوار کا اعلان کیا۔

نائب صدر کے لیے انہوں نے تائیوان کی نئی نسل میں مقبول اداکارہ تیمی لائی کا انتخابات کیا، جنہوں نے نیٹ فلیکس سیریز میں تائیوان کی صدر کا کردار ادا کیا تھا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

نیٹ فلیکس کی سیریز ’ویو میکرز‘ اپریل میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں تائیوان کی سیاست، انتخابات اور وہاں خواتین کے ساتھ ہونے والے جنسی تعصب اور ہراسانی کو دکھایا گیا تھا۔

زیادہ تر تائیوانی افراد کا خیال تھا کہ مذکورہ ویب سیریز تائیوان کی حالیہ خاتون صدر سائی انگ وین کی شخصیت اور سیاست پر بنائی گئی تھی۔

سائی انگ وین کو ملک میں خواتین کے ساتھ نامناسب رویوں، انہیں سیاست، شوبز اور کارپوریٹ سیکٹرز میں جنسی ہراسانی کے سامنے کرنے کی شکایت پر اقدامات نہ اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

آنے والے انتخابات کے لیے نائب صدر کی امیدوار نامزد ہونے کے بعد تیمی لائی نے اعتراف کیا کہ انہیں سیاست کا زیادہ علم نہیں ہے لیکن وہ اپنے صدارتی امیدوار ٹیری گو سے ملنے کے بعد سیاست کو سمجھنے لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیری گو آنے والے انتخابات کے لیے مضبوط صدارتی امیدوار ہیں لیکن وہ نئی نسل میں اتنے مقبول نہیں اور وہ انتخابات میں ان کا سہارا بنیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024