• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بابری مسجد کی جگہ بننے والے رام مندر کا جنوری میں افتتاح متوقع

شائع September 14, 2023 اپ ڈیٹ September 15, 2023
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

بھارت میں کروڑوں افراد کی جانب سے پوجے جانے والے بھگوان رام کے الشان مندر جنوری میں شمالی ہندوستان میں ایک ایسی جگہ پر کھلے گا جسے ان کی جائے پیدائش تصور کیا جاتا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایودھیا کے شمالی قصبے میں مندر کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے اور اس جگہ کے حوالے سے کئی دہائیوں سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

بھارت کے اکثریتی ہندو آبادی کا خیال ہے کہ یہ جگہ بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے اور مغل دور میں مسلمانوں نے اس مقام پر ایک مندر کو مسمار کر کے 1528 میں بابری مسجد کی تعمیر کی تھی۔

1992 میں مشتعل ہندو ہجوم نے بابری مسجد کو مسمار کر دیا تھا جس کے بعد پورے بھارت میں دنگے ہو گئے تھے اور ہندو مسلم فسادات میں تقریباً 2ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے زیادہ تر مسلمان تھے۔

اس مقام پر رام مندر کی تعمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی(بی جے پی) کا تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انتخابی مہم کا مرکزی موضوع رہا ہے۔

ہندو اور مسلم گروپ اس جگہ کی ملکیت کے حوالے سے عدالتوں کے چکر لگا چکے ہیں اور 2019 میں سپریم کورٹ نے زمین ہندوؤں کو دے دی تھی اور مسلمانوں کو الگ پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مسلمان اس فیصلے سے خوش نہیں تھے لیکن انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے کو قبول کریں گے۔

شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین نریپیندر مشرا نے کہا کہ مندر کا گراؤنڈ فلور دسمبر میں تیار ہو جائے گا اور جنوری میں بھگوان رام کی مورتی کی منتقلی کے بعد عقیدت مندوں کو وہاں عبادت کی اجازت ہوگی۔

سابق بیورو کریٹ اور مودی کے سابق پرنسپل سیکریٹری نریپیندر مشرا نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی جانب سے جنوری کے آخر میں پجاریوں کی طرف سے دعا کے لیے مدعو کیا گیا ہے جس کے بعد ہی مندر کا افتتاح کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم وہاں موجود ہوں گے تو بہت اچھا ہوگا۔

نریپیندر مشرا نے کہا کہ بھارتی انجینئرنگ کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو 70 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے کمپلیکس کے اندر 2.67 ایکڑ کی جگہ پر مندر تعمیر کر رہی ہے، مندر کی تعمیر کا دوسرا اور آخری مرحلہ دسمبر 2025 میں مکمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 15 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس کے لیے تمام تر عطیات 4 کروڑ بھارتیوں نے دیے ہیں جس کی کل مالیت 30 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ابتدائی مہینوں میں روزانہ ایک لاکھ عقیدت مندوں کے مندر میں آنے کی امکان ہے۔

بی جے پی کے رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ مندر کے کھلنے سے مئی 2024 تک ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات میں مزید اضافہ متوقع ہے جہاں نریندر مودی تیسری مرتبہ مدت کے لیے کوشش کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کیا افتتاح کے لیے وقت انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تو نریپیندر مشرا نے کہا کہ اس کا سیاست یا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا فیصلہ 2020 میں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024