• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلمان خان اپنے گھر میں میرا بیان سنتے ہیں، مولانا طارق جمیل

شائع September 14, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ فلم اسٹار سلمان خان سمیت ان کی بہنیں اپنے گھر میں باقاعدگی سے ان کا بیان سنتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کا شمار نامور اسلامک اسکالرز میں ہوتا ہے، وہ بولی وڈ اسٹار عامر خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں انہوں نے بولی وڈ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ شروع میں انہوں نے بھارتی اداکار سے فلموں کی باتیں کیں، جس پر اداکار حیران رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے عامر خان کو پرانے بولی وڈ سے متعلق وہ باتیں بتائیں جو وہ خود بھی نہیں جانتے تھے، جس کے بعد اداکار پرسکون ہوگئے اور ان سے ملاقات کا دورانیہ بڑھا دیا۔

مولانا طارق جمیل کے مطابق دورانیہ بڑھنے کے بعد انہوں نے عامر خان کو حج کرنے کا کہا اور انہیں حج کی فضیلت بتائی۔

اب حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان اپنے گھر میں ان کا بیان سنتے ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران نادر علی نے سوال پوچھا کہ ’آپ نے مجھے کہا تھا کہ بولی وڈ اداکار عامر خان نے مجھے بتایا کہ سلمان خان کے گھر بھی بیان چلتے ہیں، کیا آپ کو یاد ہے؟‘

جس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ’عامر خان نہیں بلکہ میرے ایک دوست ہیں جن کا کاروبار بھارت میں بھی ہے، وہ ممبئی گئے تو ان کے پارٹنر نے ان کی ملاقات سلمان خان سے کروائی۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’سلمان خان کو جب معلوم ہوا کہ میرے دوست پاکستان سے ممبئی آئے ہیں تو انہوں نے میرے دوست سے دریافت کیا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں؟ جس پر میرے دوست نے کہا کہ آپ کو ان کا کیسے پتا؟ اس پر سلمان خان میرے دوست کو اپنے گھر کے اندر لے گئے جہاں ایک دیوار کے ساتھ میرے بیان کی ڈھیروں سی ڈیز موجود تھیں‘۔

نامور اسلامک اسکالر نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کی بہنیں بھی باقاعدہ میرا بیان سنتی ہیں اور ان کے گھر میں بھی میرے بیانات سنے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024