• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

میرج بیورو نے میرا رشتہ ڈھونڈنے کیلئے 8 لاکھ روپے مانگے، یشما گل

شائع September 14, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میرج بیورو والوں نے ان کا رشتہ کروانے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سُن کر وہ حیران رہ گئیں۔

اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مزاق رات میں شرکت کی۔

اداکارہ نے پروگرام انکشاف کیا کہ وہ میرج بیورو کے ذریعے اپنا رشتہ ڈھونڈ رہی تھیں کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے اور وہ شادی کرلیں، لیکن میرج بیورو والوں نے رشتہ ڈھونڈنے کے لیے ان سے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سُن کر وہ حیران رہ گئیں۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ’آج کل شوہر ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے۔‘

انہوں نے وضاحت دیتےہوئے کہا کہ ’صبح 10 سے رات 10 بجے تک ہم کام کررہے ہوتے تو میاں ڈھونڈنے کا وقت نہیں ہے لیکن ایک دن میں سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی اور موبائل فون پر آن لائن میرج بیورو دیکھنا شروع کردیا، میں نے ایسا مزاق میں کیا تھا کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے۔‘

یشما نے بتایا کہ ’میرج بیورو نے پہلے میری تصدیق کرنے کے لیے ویڈیو کال کی کہ میں واقعی یشما گل ہی ہوں یا نہیں، میں نے سوچا چلو کوئی اچھا رشتہ مل جائے گا کوشش کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میرج بیورو نے 4 لاکھ روپے رجسٹریشن اور رشتہ ہونے کے بعد مزید 4 لاکھ روپے معاوضہ مانگا یعنی میاں ڈھونڈنے کے کُل 8 لاکھ روپے مانگے‘۔

قبل ازیں یشما گل نے اپنی شادی پر بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری امی مجھے بولتی ہیں کہ میں 29 برس کی ہوگئی ہوں میں نے شادی نہیں کی، اپنی انڈسٹری سے ہی کوئی لڑکا ڈھونڈ لوں۔

ایک اور انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اہل خانہ کی جانب سے ان پر شادی کے لیے دباؤ رہتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھر والے انہیں کہتے رہتے ہیں کہ وہ شوبز میں کام بھی جاری رکھیں مگر شادی کرلیں۔

یشما گل نے بتایا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں، انہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، کیوں کہ ان کے خیال میں انسان کو ایک ہی بار شادی کرنی چاہیے اور سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025