• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پاکستانی کبھی بھول نہیں سکتےکہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا، حمائمہ ملک

شائع September 12, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پاکستانی کبھی یہ بھول نہیں سکتے کہ انہوں نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا۔

حمائمہ ملک نے 2014 میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’نٹور لال‘ میں کام کیا تھا، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔

اداکارہ ماضی میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتاچکی ہیں کہ انہیں بولی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے بلکہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کو انجوائے کیا تھا۔

ماضی میں یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ان کا بولی وڈ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ ایسا کوئی بولڈ یا رومانوی سین نہیں تھا، جس کی وجہ سے انہیں شرمندگی ہو اور اب انہوں نے ایک بار پھر ان سے متعلق بات کی ہے۔

حمائمہ ملک عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
حمائمہ ملک عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہونے والے ایک شو میں ایک بار پھر عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے جہاں عمران ہاشمی کے ساتھ کام پر بات کی، وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کا صرف نام الگ ہے، باقی ان دونوں ممالک کی بہت ساری روایات ایک جیسی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور بھارتیوں کے شوق بھی تقریباً ایک جیسے ہی ہیں، ان میں موسیقی، فلموں اور شوبز کے شوق بھی ایک جیسے ہی ہیں۔

اسی دوران اسٹیج پر جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ آج بھی دنیا بھر میں لوگ جیسے ہی انہیں دیکھتے ہیں تو ان افراد کو عمران ہاشمی یاد آجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان کا چہرہ دیکھ کر بھارتی اداکار کو یاد کرتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اور پاکستانی اس بات کو کبھی بھول نہیں سکتے کہ انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا۔

اداکارہ کی اس بات کے دوران پنڈال میں موجود بعض افراد نے آوازیں بھی کسیں، جس پر اداکارہ نے بھی خوشگوار انداز میں انہیں جواب دیا کہ جی، ایسا ہی ہے، پاکستانی کبھی بھول نہیں پائیں گے کہ انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا۔

حمائمہ ملک اس سے قبل بھی ماضی میں متعدد بار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر خود کو ہراساں کیے جانے پر کھل کر بات کر چکی ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے لوگ آج بھی ان کا عمران ہاشمی کے ساتھ کام نہیں بھولے اور اب تک انہیں ان کے ساتھ کام کرنے پر طعنے دیے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا مذکورہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جب انہوں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کرکے پوچھا کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آرہے؟

اسی طرح انہوں نے ایک اور انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جب بھی کھانے کی تصویر شیئر کرتی ہیں تو لوگ پوسٹ پر آکر کمنٹ کرتے ہیں کہ عمران ہاشمی نے کھانا کھا لیا ہوگا؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024