• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بابر اعظم ایک بار پھر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

شائع September 12, 2023
ایوارڈ ملنے پر بابر اعظم نے کہا کہ مجھے اگست 2023 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیے جانے پر بہت خوشی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
ایوارڈ ملنے پر بابر اعظم نے کہا کہ مجھے اگست 2023 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیے جانے پر بہت خوشی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسری بار آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں سرفہرست بابر اعظم گزشتہ ماہ بھی اپنی غیر معمولی کارکردگی سے متاثر کرتے رہے اور انہیں اگست 2023 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا۔

بابر اعظم نے اپنے ساتھی شاداب خان اور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران کو پیچھے چھوڑ کر تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

ایوارڈ ملنے پر بابر اعظم نے کہا کہ مجھے اگست 2023 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیے جانے پر بہت خوشی ہے، گزشتہ ماہ میری ٹیم اور میرے لیے غیر معمولی رہا اور ٹیم نے شان دار کارکردگی دکھائی۔

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی نے 50 اوور کے فارمیٹ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، افغانستان کے خلاف سری لنکا میں کھیلی گئی دو طرفہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بابر اعظم کوئی رن بنانے میں ناکام رہے، تاہم بعد میں انہوں نے لگاتار 2 نصف سنچریوں کے ساتھ اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا۔

بابر اعظم نے ہدف کے تعاقب میں 53 رنز بنائے، اگلے میچ میں انہوں نے 60 رنز بنائے، اس کے بعد بابر اعظم نے اپنی غیر معمولی فارم کا سلسلہ ایشیا کپ میں بھی جاری رکھا، نیپال کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انہوں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 گیندوں پر 151 رنز بنائے۔

اس اننگز کے دوران پاکستانی کپتان نے تاریخی سنگ میل عبور کیا اور وہ کرکٹ کی تاریخ میں 19 ون ڈے سنچریاں بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

اس سنچری کے ساتھ وہ پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں 31 سنچریاں بنانے والے لیجنڈز بلے بازوں جاوید میانداد اور سعید انور کے برابر آگئے ہیں، وہ اب پاکستان کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے یونس خان (41)، محمد یوسف (39) اور انضمام الحق (35) کے بعد چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024