• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کوئی بہانہ نہیں، بھارت سے شکست ’ویک اپ کال‘ ہے، ہیڈ کوچ قومی ٹیم

شائع September 12, 2023
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے پچھلے تین مہینوں سے کرکٹ کا کوئی کھیل نہیں ہارا ہے، اس لیے یہ ایک بروقت یاد دہانی ہے کہ ہمیں ہر روز بہتری لانے کی ضرورت ہے: فوٹو: پی سی بی
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے پچھلے تین مہینوں سے کرکٹ کا کوئی کھیل نہیں ہارا ہے، اس لیے یہ ایک بروقت یاد دہانی ہے کہ ہمیں ہر روز بہتری لانے کی ضرورت ہے: فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست اگلے ماہ ورلڈ کپ سے پہلے اپنی کارکردگی پر متحد ہوکر توجہ دینے کے لیے ایک ’ویک اپ کال‘ ہے۔

کولمبو میں بارش سے متاثرہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کو بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت 228 رنز کے ریکارڈ مارجن شکست ہوئی۔

کولمبو میں بارش کی وجہ سے میچ کو ریزرو ڈے پر رکھنے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 356 رنز کا ہدف اور پھر پاکستان کو 32 اوورز میں 128 رنز پر آؤٹ کر کے اپنے روایتی حریف کے خلاف ون ڈے میں سب سے بڑی فتح حاصل کی۔

غیرملکی خبر رسساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے اکثر کے ساتھ کھیلنے کو نہیں ملتا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں پچھلے تین مہینوں سے ایک میچ میں بھی شکست نہیں ہوئی ہے، اس لیے بھارت سے شکست ایک بروقت ’ویک اپ کال‘ ہے کہ ہمیں ہر روز بہتری لانے کی ضرورت ہے، اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ (شکست) حقیقت میں ہمارے لیے تحفہ ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ دفاع کا کوئی بہانہ نہیں، پچھلے دو دنوں میں ہم نے اچھا نہیں کھیلا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان کی باؤلنگ نے گزشتہ ہفتے ایشیا کپ کے ایک گروپ میچ میں بھارت کے ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، اور بارش کی وجہ سے میچ ختم ہونے سے قبل انہیں 266 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔

لیکن روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی سپر فور مقابلے میں جارحانہ انداز میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، سب نے دیکھا کہ ہمارا باؤلنگ اٹیک کتنا خطرناک تھا اور اچھی ٹیمیں اس کا مقابلہ کریں گی۔

بابر اعظم نے نیپال کے خلاف 151 رنز کی بہترین بلے بازی کی تھی تاہم ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بلے بازوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ یونٹ نے پچھلے مہینوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہ ایک مثبت علامت ہے، ہمیں ان پر پورا بھروسہ ہے، ہم اپنے انتخاب کے ساتھ بہت مطابقت رکھتے ہیں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کا اگلا مقابلہ جمعرات کو سری لنکا سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024