• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حارث رؤف ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں مزید باؤلنگ نہیں کریں گے، پی سی بی

شائع September 11, 2023
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف نے پہلے روز تکلیف محسوس کی تھی — فوٹو: پی سی بی
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف نے پہلے روز تکلیف محسوس کی تھی — فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کے باعث بھارت کے خلاف بارش سے متاثر ہونے والے ایشیا کپ کے میچ کے بقیہ کھیل سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا کہ ’فاسٹ باؤلر حارث رؤف ایشیا کپ سپر فور میں بھارت کے خلاف میچ میں مزید باؤلنگ نہیں کریں گے، یہ احتیاطی اقدام ہے‘۔

حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے پی سی بی نے کہا کہ ’انہیں گزشتہ روز میچ کے دوران جسم کے دائیں طرف معمولی درد محسوس ہو رہا تھا اور احتیاطی طور پر ان کا ایم آر آئی کروایا گیا جو کلیئر ہے‘۔

بورڈ نے بتایا کہ حارث رؤف ’بدستور ٹیم کے میڈیکل پینل کی زیر نگرانی ہیں‘۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے کہا کہ حارث روف کو مسلز کا مسئلہ ہوا ہے اور ورلڈ کپ قریب ہے اسی لیے ہم انہیں آرام دے رہے ہیں اور کوئی خطرہ نہیں مول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو گزشتہ روز میچ کے دوران دوسرے اوور میں تکلیف ہوئی تھی۔

حارث رؤف کی عدم موجودگی میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر اضافی بوجھ ہوگا جہاں وکٹ پر شاداب خان اور افتخار احمد کو بطور اسپنر مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کے پاس آغا سلمان بھی اضافی آپشن ہیں جو باؤلنگ کر سکتے ہیں اور افتخار احمد بھی پارٹ ٹائم اسپنر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ سپر فور کا میچ اتوار کو شروع ہوا لیکن بارش کے باعث مکمل نہیں ہوا، تاہم ریزرو ڈے کی وجہ سے آج وہی سے دوبارہ شروع ہوا جہاں کل ختم کیا گیا تھا۔

کولمبو میں جب پہلے روز کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 24 اوورز میں دو وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے، ویرات کوہلی اور انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونے کے بعد واپسی کرنے والے کے ایل راہل بیٹنگ کر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024