• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

معروف گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

شائع September 11, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام/ شفقت علی
— فوٹو: انسٹاگرام/ شفقت علی

’بتیاں بجائی رکھ دی‘ اور ’چن میرے مکھناں‘ کے گانے سے مشہور ہونے والی لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کو حال ہی میں کینیڈا میں ملکہ الزبتھ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

شازیہ منظور نامور گلوکارہ ہیں، ان کے گانے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں، خاص طور پر پنجابی گانے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیے گئے ہیں۔

کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شازیہ منظور کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فن اور ثقافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کی وجہ سے گلوکارہ کو ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

شفقت علی نے پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی میزبانی پر اپنے خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی میزبانی کرنا اور فن اور ثقافت میں ان کی شراکت اور اپنے گانے کے ذریعے جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کو اکٹھا کرنے کے عزم کو تسلیم کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان کے مشہور پرائیڈ آف پرفارمنس سے ملنا اور انہیں کوئن پلاٹینیم جوبلی پن سے نوازنا اعزاز کی بات ہے۔‘ شفقت علی نے شازیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی آپ سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں کہ شازیہ کو کوئن پلاٹینم جوبلی پن کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس سے قبل رواں سال کے شروع میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ شازیہ منظور کو اگلے سال حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا، پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کی تقریب 23 مارچ 2024 کو منعقد کی جائے گی۔

حکومت پاکستان نے سماجی و عوامی خدمات، تعلیم، سائنس، فن، ادب، ثقافت، بہادری، صحافت اور کووڈ-19 کے دوران طبی شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر 696 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024