• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جی میل پر ای میل کا رسپانس دینے کیلئے ’ایموجی ری ایکشن‘ کا فیچر جلد متعارف ہوگا

شائع September 10, 2023
— فائل فوٹو: دی ورج
— فائل فوٹو: دی ورج

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنی مفت ای میل سروس جی میل کے لیے نئے فیچر ’ایموجی ری ایکشن‘ پر کام کر رہا ہے، یہ فیچر متعارف کروانے کے بعد ای میل پلیٹ فارم میسجنگ ایپ کی طرح کام کرے گا۔

معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر پر کام کرنے کی تصدیق جی میل انڈرائیڈ ایپلی کیشن پیکج (اے پی کے) کی جانب سے کی گئی تھی۔

ای میل کا جواب ایموجی ری ایکشن کے ذریعے دینے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح واٹس ایپ کے ایک میسج کا رپلائی کرنے کے بجائے اس کو ایموجی کے ذریعے ردعمل دیتے ہیں اسی طرح ای میل میں بھی ایموجی ری ایکشن کا آپشن موجود ہوگا۔

دی ورج نے گوگل کی معلومات لیک کرنے والی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جی میل انڈرائیڈ ایپلی کیشن پیکج میں کوڈ کی تفصیلات موجود ہیں جو خاص طور پر ایموجی ری ایکشن کے حوالے سے ہے۔

اگرچہ اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیچر جلد متعارف ہوگا اور صارفین, جی میل میں کسی بھی ای میل کا جواب ایموجی کے ذریعے دے سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ای میل میں زیادہ سے زیادہ 20 ایموجی ری ایکشن کی حد ہوسکتی ہے۔

گوگل نے عوامی طور پر اس فیچر پر کام کرنے کا اعلان نہیں کیا اور یہ فیچر کتنے ماہ بعد متعارف ہوگا اس حوالے سے بھی خبریں سامنے نہیں آئیں، تاہم اس خبر کی تصدیق کے لیے جب دی ورج نے گوگل کے ترجمان میڈیسن کشمین ویلڈ سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’انتظار کیجیے۔‘

جی میل میں ای میل پر ایموجی ری ایکشن کا فیچر جلد متعارف کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے اور میمز بھی بنا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024