• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایشیا کپ: بھارت کے خلاف سپر فور میچ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان

شائع September 9, 2023
قومی ٹیم نے میچ سے ایک دن قبل ہی اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ہے— فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم نے میچ سے ایک دن قبل ہی اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف کل ہونے والے میچ کے لیے اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں فہیم اشرف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور راؤنڈ کا میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم نے میچ سے ایک دن قبل ہی اپنی فائنل الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرنے والی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ میچ کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ابر آلود موسم میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی معاونت کے لیے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کا انتخاب کیا ہے۔

بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کی ابتدائی چار وکٹیں صرف 67 رنز پر حاصل کر لی تھیں لیکن اسپنرز کے آنے کے بعد پاکستانی باؤلنگ غیرمؤثر رہی تھی اور بھارتی ٹیم مزید 200 رنز جوڑنے میں کامیاب رہی تھی البتہ یہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم**(کپتان)**، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سری لنکا میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل پہلے ہی پاک بھارت میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے کا اعلان کر چکا ہے اور اگر کل میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہتا ہے تو اسے اگلے روز پیر کو مکمل کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024