• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نام تبدیلی کی قیاس آرائیاں: جی 20 اجلاس میں مودی کے نام کی تختی پر ’انڈیا‘ کے بجائے ’بھارت‘

شائع September 9, 2023
نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کےا آغاز کا اعلان کیا—فوٹو: رائٹرز
نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کےا آغاز کا اعلان کیا—فوٹو: رائٹرز

بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے پلے کارڈ پر ’انڈیا کے بجائے بھارت‘ درج کیا گیا، جس سے ملک کا نام تبدیل کیے جانے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں۔

انڈیا کو بھارتی زبانوں میں بھارت، بھارتا، ہندوستان جیسے نوآبادیاتی دور سے قبل کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے اور یہ نام عوام اور سرکاری سطح پر بھی اکثر استعمال ہوتے ہیں۔

بھارت میں روایتی طور پر انگریزی میں بات چیت کرتے ہوئے پریذیڈنٹ یا پرائم منسٹر جیسے القابات کے ساتھ ’بھارت‘ کے بجائے ’انڈیا‘ ہی استعمال کیا جاتا ہے، تاہم رواں ہفتے صدر دروپدی مرمو نے جی 20 رہنماؤں کے استقبال کے لیے ایک عشائیہ کے دعوت نامے میں خود کو ’پریذیڈنٹ آف بھارت‘ لکھا جس نے تنازع کو جنم دے دیا۔

نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کےا آغاز کا اعلان کیا، وہ ایک میز کے پیچھے بیٹھے جس پر رکھی نام کی تختی پر انگریزی میں ’انڈیا‘ کے بجائے ’بھارت‘ درج تھا جبکہ جی-20 کے ’لوگو‘ میں دونوں نام، یعنی ہندی میں بھارت اور انگریزی میں انڈیا درج کیا گیا ہے، اس طرح کے پلے کارڈز پر ماضی میں ’انڈیا‘ لکھا جاتا تھا۔

نریندر مودی نے ہندی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جی-20 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام سربراہانِ مملکت کو خوش آمدید کہتا ہے۔

جی-20 اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان مملکت کو آج نئی دہلی میں 30 کروڑ ڈالر کی لاگت سے حال ہی میں تعمیر ہونے والی عمارت ’بھارت منڈپم‘ میں عشائیہ دیا جا رہا ہے۔

انگریزی میں انڈیا کے بجائے ’بھارت‘ نام لکھے جانے کے کچھ حامی کہتے ہیں کہ ’انڈیا‘ نام برطانوی نوآبادکاروں نے دیا تھا جبکہ مؤرخین کا کہنا ہے کہ یہ نام صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے۔

حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نظریاتی جڑیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نامی مذہبی تنظیم سے ملتی ہیں، اس تنظیم نے ہمیشہ ملک کو ’انڈیا‘ کے بجائے بھارت کہنے پر اصرار کیا ہے۔

نریندر مودی کے سیاسی حریفوں کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا سبب جولائی میں 28 پارٹیوں کے ذریعہ بنایا گیا نیا اپوزیشن اتحاد ہے جسے ’انڈیا‘ یا ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ کہا جاتا ہے، جو آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے مدِ مقابل ہوگا۔

وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے کی گئی کسی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024