• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

بھارت: جی 20 اجلاس سے قبل سڑکوں سے آوارہ کتوں کو پکڑنے کی مہم جاری، حکام کو تنقید کا سامنا

شائع September 9, 2023
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 سرہراہی اجلاس سے قبل سڑکوں پر آوارہ کتوں کو پکڑنے کی مہم جاری ہے، جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرگرم کارکنوں کی جانب سے دہلی میونسپل کارپوریشن کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جی 20 اجلاس سے قبل حکام نے شہر کی کچی آبادیوں کو بھی ختم کردیا ہے۔

جی 20 سربراہی اجلاس، جو بھارت کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والا دنیا بھر کے رہنماؤں کا اب تک کا سب سے بڑا اجلاس ہے، جس میں امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا جیسے اہم رہنما شریک ہوں گے، یہ اجلاس نئی دہلی میں آج سے شروع ہوگا۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے آوارہ کتوں کو پکڑنے کو براہ راست جی 20 سمٹ سے نہیں جوڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کو ہنگامی بنیاد پر اٹھایا جا رہا ہے، تاہم رائٹرز کے مطابق اس کام کے لیے جن گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے ان پر جی 20 اجلاس کے حوالے سے بورڈز آویزاں تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے علاقے میں 60 ہزار سے زائد آوارہ کتے موجود ہیں، یہ کتے بعض اوقات لوگوں پر حملہ بھی کرتے ہیں (جو نئی بات نہیں ہے)

دہلی میونسپل کارپوریشن نے اگست میں آوارہ کتوں کو جی 20 اجلاس کے پیش نظر اہم مقامات کے قریب سے آوارہ کتوں کو ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا، بعدازاں سخت تنقید اور مخالفت کی وجہ سے صرف دو دن بعد ہی یہ ہدایات واپس لے لی گئی تھیں۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرگرم کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام کی جانب سے کتوں کو بے دردی سی پکڑا جارہا ہے، کتوں کو پکڑنے کے لیے تجویز کردہ گائیڈلائنز پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، حکام کتوں کو پکڑنے کے لیے جالی کا استعمال نہیں کررہی۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ اور جی 20 وینیو جیسے علاقوں سے اب تک تقریباً ایک ہزار کتوں کو پکڑا جا چکا ہے۔

دوسری جانب یونیسکو کے چیئرپرسن اشوک سوین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کتے پکڑنے کی مہم کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کتوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’مودی جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے دہلی کی سڑکوں کو کتوں سے صاف کر کررہے ہیں، ان کتوں کو گھسیٹا جا رہا ہے، مارا پیٹا جا رہا ہے، بغیر خوراک کے پنجرے میں بند کیا جا رہا ہے، اور انتہائی ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں کتوں کو پکڑنے کے لیے خاص قسم کے راڈ کا استعمال کررہی ہے جس کے آخر میں پھندا بنا ہوتا ہے اور پھر ان کتوں کو گھسیٹ کر ایمبولینس میں لے جایا گیا۔

جانوروں کا خیال رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم کی ٹرسٹی امبیکا شکلا کا کہنا تھا کہ بھارت جو کچھ کررہا ہے ہے وہ جی 20 سربراہی اجلاس کے تھیم کے ذریعہ پیش کیے گئے اصولوں کے خلاف ہے، مشترکہ مستقبل کی بات کرنا منافقت ہے جب آپ دوسروں جانداروں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے۔

ہاؤس آف سٹری اینیملز این جی او کے سربراہ سنجے موہاپاترا نے دہلی کارپوریشن کی جانب سے آوارہ کتے پکڑنے کی مہم کو ’غیر ضروری‘ قرار دیا۔

دہلی میونسپل کارپوریشن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جن کتوں کو پکڑا ہے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے، اور وہ انہیں واپس اسی علاقے میں چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں سے انہیں پکڑا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے ٹائم فریم کے حوالے سے وضاحت نہیں دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کی گئی تصاویر میں دیکھا گیا کہ کتوں کو پنجروں کے اندر رکھا گیا ہے، اور ہر کتے کو ٹوکن نمبر دیا گیا ہے جس میں کتے کے رنگ اور نسل سمیت دیگر تفصیلات درج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024