• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

20 منٹ میں لذیذ ’ڈھاکا چکن تکا‘ گھر میں تیار کریں

شائع September 8, 2023
— فوٹو بشکریہ جویریہ شاہ
— فوٹو بشکریہ جویریہ شاہ

چکن کھانے کے شوقین افراد کے لیے آج ہم نئی ترکیب لائے ہیں، اگر آپ بھی مزیدار کھانا تیار کرنا چاہتے ہیں جو جلدی بھی بن جائے اور لذیذ بھی ہو تو 20 منٹ کے اندر ’ڈھاکا چکن تکا‘ بنائیں، آپ اسے چکن بوٹی میں بھی بنا سکتے ہیں۔

ویسے تو پاکستانی کھانے دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، وہیں دیگر ممالک کے کھانے بھی شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

جہاں پاکستانی چائنیر، کورین اور بھارتی کھانے شوق سے کھاتے ہیں وہیں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکے کے کھانے بھی مشہور ہیں۔

یوں تو دہائیوں قبل مشرقی پاکستان الگ ہوگیا تھا لیکن آج بھی ان کے کھانے ملک بھر میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

انہی میں سے آج ہم ’ڈھاکا چکن تکا‘ بنانا سکھائیں گے جسے آپ باآسانی گھر میں تیار کرسکتے ہیں۔

اجزا

آدھا کپ دہی

ایک چمچ ہاٹ چٹنی (یا چلی چٹنی)

ایک اور آدھا کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ

ایک چمچ نمک

آدھا چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر

ایک چمچ پیاز پاؤڈر

آدھا چائے کا چمچ چلی فلیکس

ایک چائے کا چمچ گرم مسالہ

ایک چمچ زیرہ پاؤڈر

ایک چمچ دھنیا پاؤڈر

1/4 چائے کا چمچ ہلدی

آدھا چائے کا چمچ اوریگانو

ایک چمچ لیموں کا رس

2 چمچ کریم

500 گرام چکن بون لیس

3-4 چمچ تل کے بیج

2 کھانے کے چمچ کارن فلور

2 چمچ چاول کا آٹا

2 کھانے کے چمچ بیسن

ایک انڈا

3-4 چمچ پانی (پیسٹ بنانے کے لیے)

—فوٹو بشکریہ جویریہ شاہ
—فوٹو بشکریہ جویریہ شاہ

ترکیب

سب سے پہلے ایک بلینڈر میں دہی، ہاٹ ساس، اردک لہسن کا پیسٹ، تمام مصالحے، لیموں کا رَس اور کریم شامل کریں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔

اب اس پیسٹ میں تل، کارن فلور، چاول کا آٹا، انڈا، بیس اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس پیسٹ سے چکن کو میرینیٹ کر لیں۔

اب چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکروں کو اسکیورز میں لگا کر تھوڑے تل چھڑک لیں اور اب انہیں انہیں درمیانی آنچ پر 13سے 15 منٹ تک فرائی کریں، چکن کے دونوں طرف سے سنہرہ رنگ آنے تک اسے فرائی کریں اور لذیذ ڈھاکہ چکن تکا تیار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024