• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایشیاکپ کے فائنل اور پاک-بھارت میچ کیلئے ’ریزرو ڈے‘ رکھنے کا فیصلہ

شائع September 8, 2023
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

ایشیا کپ کے میدان سے شائقین کے لیے اہم خبر یہ سامنے آئی ہے کہ 10 ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ اور 17 ستمبر کو ہونے والے فائنل میچ میں بارش ہونے کی صورت میں ’ ریزرو ڈے یا اضافی دن’ رکھ دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو جب سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں بھارت اور پاکستان ایک دوسرے ٹکرائے تھے تو یہ اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں میچ کو بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

بعدازاں 4 ستمبر کو بھارت اور نیپال کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، اس اہم میچ میں بارش کے باعث بھارت نے ڈک ورتھ لوئس اسٹرن میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت بغیر کسی نقصان کے 147 رنز بنا کر 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا، جس کے بعد بھارت سُپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔

سری لنکا میں رواں ماہ شدید بارش کی پیشگوئی کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ایشیا کپ سُپر فور مرحلے کے میچز کو دبئی یا سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم ایشین کرکٹ بورڈ (اے سی سی) کی جانب سے تمام کولمبو میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا جہاں اس وقت شدید بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور کے بقیہ میچز 9 ستمبر سے کھیلے جائیں گے اور ان تمام میچز کی میزبانی کولمبو کرے گا۔

کولمبو میں آنے والے 10 دنوں تک مسلسل بارش موسلادھار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کی وجہ سے آگے ہونے والے تمام میچز نا مکمل رہنے کا بھی خدشہ ہے۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اے سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 ستمبر کے پاک-بھارت میچ اور ایشیا کپ کے فائنل میں اگر بارش ہوئی تو ریزرو ڈے رکھا جائے گا۔

ریزرو ڈے کیا ہے؟

کرکٹ میچ میں ریزرو ڈے کی اصطلاح کو ’اضافی دن‘ کہا جاتا ہے، یعنی میچ کے دوران اگر بارش یا دیگر مسائل کی وجہ سے میچ مکمل نہیں ہوتا تو اگلے دن میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا تھا۔

دوسری جانب اگر 10 ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو اس کے بعد بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ 12 ستمبر کو بھارت کا سری لنکا کے ساتھ ٹاکرا ہوگا۔

اگر تمام میچز بارش سے متاثر ہوئے تو کیا ہوگا؟

اگر بارش کے باعث سپر فور مرحلے کے تمام میچز بے نتیجہ رہتے ہیں تو پاکستان کے علاوہ بقیہ تمام میچوں کے پوائنٹس برابر ہوں گے۔

اگر مزید کوئی میچ نہ ہو سکا تو ایسی صورت میں پاکستان کی ٹیم براہ راست فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل میں جانے کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔

اسی طرح اگر ایشیا کپ کا فائنل میچ بھی بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایشیا کپ کا فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024