• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آسکرز کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی نئی کمیٹی کا اعلان

شائع September 7, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2024 کے آسکر کے لیے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے اراکین کا اعلان کرلیا ہے۔

چیئرمین مو نقوی کی زیرقیادت کمیٹی میں پاکستان کی فلم اور تفریحی صنعت سے تعلق رکھنے والے نامور اراکین شامل ہیں۔

کمیٹی کے ارکان میں ہدایت کار اور سینماٹوگرافر بلال لاشاری، مصنف و ہدایت کار صائم صادق، اداکار فواد خان، مصنفہ فاطمہ بھٹو، سماجی کارکن فریحہ الطاف، فلمساز حیا فاطمہ اقبال، دستاویزی فلم ساز مدیحہ سید، فلمساز مہرین جبار، اداکارہ نادیہ افگن اور احمد علی اکبر سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ایڈیٹر مہرین جبار بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

گزشتہ سال آسکر کے لیے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو نامزد ہوئی تھی، جس نے 2022 کے کانز فلم فیسٹیول میں کانز جیوری ایوارڈ حاصل کیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پزیرائی ملی۔

اگلے مہینے کے دوران کمیٹی فلموں کا جائزہ لے گی جس کے بعد انہیں آسکرز کے لیے انتخاب کیا جائے گا، آسکرز کے لیے ان فلموں کا انتخاب کیا جائے گا جو پاکستانی سنیما کی نمائندگی کرتی ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منتخب فلم کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے اکیڈمی ایوارڈز میں بھیجا جائے گا۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد علی نقوی کا کہنا ہے کہ یہ نئی کمیٹی پاکستان کی فلم انڈسٹری میں پروان چڑھنے والے بے پناہ ٹیلنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم سازوں کی جانب سے بنائی گئی متاثر کن کہانیوں پر توجہ دلانے کے لیے ایسی غیر معمولی ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔

محمد علی نقوی نے مزید کہا کہ کمیٹی فی الحال موصول ہونے والی فلموں کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے ذکر کیا کہ وہ اکتوبر کے اوائل تک بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پاکستان کی منتخب فلم کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024