• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گانا ’چند ماہیا‘ اپنی منگیتر سے متاثر ہوکر لکھا تھا، عاصم اظہر

شائع September 6, 2023
فاءل فوٹو: انسٹاگرام
فاءل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے انہوں نے اپنا حال ہی میں ریلیز کیا گیا گانا ’چند ماہیا‘ اپنی منگیتر سے متاثر ہوکر لکھا ہے جبکہ اس سے قبل ان کے تمام خوشی کے گانے بھی انہی کے لیے لکھے ہیں۔

نامور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ اور ماڈل میرب کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی تھی، دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں کئی سال تک چل رہی تھیں جس کے بعد دونوں نے نئے رشتے میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

گلوکار نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ’چند ماہیا‘ یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے میوزک کریئر، شادی اور پاکستان میں میوزک کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

گلوکار نے کہا کہ 2 سال پہلے میں میوزک بنانا اور اسے انجوائے کرنا بھول گیا تھا، جانے انجانے میں لوگوں کے دباؤ کو اپنے اوپر حاوی کرلیا تھا، پھر ایک وقت آیا جب سوچا کہ مجھے اپنی زندگی کے حوالے سے اپنا نظریہ تبدیل کرنے چاہیے کیونکہ اس کے علاوہ میرے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔

عاصم اظہر نے اپنی زندگی کے نظریے سے متعلق تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزہ لینے کے لیے گانے بناتے ہیں، ’میں اب میوزک ریلیز کرتے ہوئے لوگوں کی تنقید اور تبصرے پر زیادہ نہیں سوچتا۔‘

انٹرویو کے دوران ملیحہ نے سوال کیا کہ ’چند ماہیا‘ کس سے متاثر ہوکر لکھا تھا؟ جس پر عاصم اظہر نےجواب دیا کہ جب آپ مثبت سوچ کے ساتھ کسی انسان کی زندگی سے جڑے ہوتے ہیں، یہ راز کی بات نہیں ہے کہ میری منگنی ہوچکی ہے تو گانا لکھتے ہوئے کافی چیزیں میں اپنے ساتھی سے متاثر ہوکر لکھتا ہوں۔’

عاصم اظہر نے میرب کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کبھی کبھار اُن کے بارے میں لکھنے کا دل چاہتا ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب میں گانا لکھ رہا ہوتا ہوں تو اچانک مجھے اُن کے بارے میں خیال آتا ہے اور اُن سے متاثر ہوکر لکھتا ہوں۔’

عاصم اظہر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے تمام خوشی کے گانے میرب کے لیے لکھے ہیں ورنہ اور کس کے لیے ہوسکتے ہیں پھر تو یہ ٹینشن کی بات ہوگی، اس لیے میرب کے علاوہ کوئی شخص نہیں جس سے متاثر ہوکر گانے لکھتا ہوں۔

میرب سے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ مجھے خاندانی اقدار اور ثقافت کو اپنانے میں مزہ ملتا ہے، اس لیے میں وہی روایتی جواب دوں گا کہ شادی کی تاریخ کے بارے میں والدین فیصلہ کریں گے،

عاصم اظہر نے کہا کہ شادی کب ہوگی اس کے بارے میرے والدین اور میرب کے والدین ہی فیصلہ کریں گے، اس حوالے سے میری اور میرب کی بھی مرضی شامل ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس میں برکت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اپنی مرضی ہوتی ہے وہاں اپنے والدین کی بھی رضامندی ہونی چاہیے، مجھے لگتا ہے اس میں برکت آتی ہے، اس لیے شادی کے حوالےسے میرے والدین سے رجوع کرنا پڑے گا، شادی کی تاریخ جب آئی گی تو سب کو معلوم ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ عاصم اظہر نے یوٹیوب چینل سمتھنگ ہاٹ کو بھی انٹرویو دیا، اس انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ ’آپ اپنی میوزک ویڈیو میں لڑکیوں کا انتخاب کیسے کرتے ہیں؟‘

گلوکار نے جواب دیا کہ ’کچھ فیصلے میں نہیں کرپاتا، اس لیے میوزک ویڈیو کے حوالے سے میں میرب کی رائے لیتا ہوں، ان کی رائے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024