• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی سے روکنے میں بھارتی سیاست کا کردار ہے، عروہ حسین

شائع September 6, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عروہ حسین کا خیال ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے جس کے باعث ’بھارتی کرکٹ ٹیم ایک بھی میچ صحیح طریقے سے نہیں کھیل رہی‘۔

اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایشیا کپ 2023 کے دوران بھارتی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاست اس قدر گھٹیا حرکت پر اُتر آئی ہے کہ وہ پاکستانی میدانوں پر کھیلنے سے بچنے کے لیے اپنی ٹیم کو صحیح طریقے سے میچ کھیلنے سے روک رہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس لیے بھارت بارش کے باعث میچ میں خلل پیدا کرنا چاہتا ہے جو انٹرنینشل اسپورٹ اسپرٹ کے خلاف ہے۔‘

عروہ حسین کا اشارہ بھارت کے دو میچز میں بارش ہونے کی طرف ہے، ایشیاکپ میں بھارت کے نیپال اور پاکستان کے خلاف میچز میں بارش ہوئی تھی جس کا فائدہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ہوا تھا اور انہیں دونوں میچز میں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیپال سمیت کُل 6 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایشیا کپ میں مدمقابل ہوں گی۔

رواں سال ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے، لیکن چونکہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس لیے کُل 13 میں سے صرف 4 میچز پاکستان میں ہوں گے، جبکہ باقی سری لنکا کے میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹ تجزیہ کار اور اسپورٹس رائٹر سعد شفقت کا خیال تھا کہ بھارت کا غیر دوستانہ اور منفی رویے کی وجہ سے پاکستان کو پورے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرنے دے گئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2 ستمبر کو بھارت کا پاکستان کے ساتھ ہونے والا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، شائقین پورا میچ دیکھنے کے لیے پُر امید تھے لیکن بھارت کی بیٹنگ کے بعد پاکستان کی بیٹنگ نہ ہوسکی۔

میچ بارش کی نذر ہونے کے سبب دونوں ٹیموں میں ایک، ایک پوائنٹ تقسیم کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 4 ستمبر کو ایشیاکپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت اور نیپال کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اس اہم میچ میں بارش کے باعث بھارت نے ڈک ورتھ لوئس اسٹرن میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت بغیر کسی نقصان کے 147 رنز بنا کر 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا، جس کے بعد بھارت سُپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024