• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ایک خاتون کافی وقت تک حمزہ عباسی کی بیوی سمجھ کر باتیں کرتی رہی، نوال سعید

شائع September 4, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ایک ضعیف العمر خاتون انہیں اداکار حمزہ علی عباسی کی بیوی سمجھ کر ان سے کافی دیر تک باتیں کرتی رہیں اور حقیقت کا علم ہونے پر خاتون افسردہ ہوگئیں۔

نوال سعید نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پڑھائی میں اردو اور ریاضی سمیت تمام مضامین میں ہوشیار تھیں اور ان کے نمبرز ہمیشہ اچھے آتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شروع میں انہوں نے گلوکاری میں قسمت آزمائی کی اور بہت سارے لوگوں نے انہیں ان کے والد کے موسیقار ہونے کی وجہ سے بھی موقع دیا۔

نوال سعید کے مطابق تاہم گلوکاری کرتے وقت انہیں اندازہ ہوگیا کہ ان کی آواز اتنی اچھی نہیں اور بعض لوگ انہیں صرف والد کی وجہ سے عزت دیتے ہیں اور صرف والد ہی ان کی گلوکاری شوق سے سنتے ہیں۔

ان کے مطابق پھر انہوں نے گلوکاری کی خیرباد کہہ کر اداکاری میں قسمت آزمائی اور خوش قسمتی سے انہیں ایک کے بعد ایک ڈرامے کی پیش کش ہونے لگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ ایک بار پھر نور حسن کے ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گی کیوں کہ لوگ انہیں ان کے ساتھ جوڑی کی صورت میں پسند کرتے ہیں۔

نوال سعید نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں شادی کرنے کا بہت شوق ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا خیال ہے ہر کسی کو ہر وقت یا پوری زندگی کام نہیں کرنا چاہئیے اور شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خود اپنے لیے بھی یہی سوچتی ہیں کہ انہیں پوری زندگی کام نہیں کرنا لیکن فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں بنا۔

ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں زیادہ امیر لڑکے پسند نہیں البتہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شریک حیات ایسا ہو جس سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو اور وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں۔

پروگرام کے دوران نوال سعید نے انکشاف کیا کہ ایک بار ایئرپورٹ پر ایک خاتون ان سے مل کر ان کے ساتھ کافی دیر تک اچھی اچھی باتیں کرتی رہیں، کیوں کہ وہ انہیں حمزہ علی عباسی کی بیوی سمجھ رہی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق خاتون نے انہیں بتایا کہ انہیں بڑی خواہش تھی کہ وہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سے ملیں۔

نوال سعید نے بتایا کہ جب انہوں نے خاتون سے حمزہ علی عباسی کی بیوی سے ملنے کی خواہش کی بات سنی تو انہوں نے شرمندگی سے انہیں بتایا کہ وہ نیمل خاور نہیں بلکہ نوال سعید ہیں اور وہ دوسری خاتون ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بات سن کر مذکورہ ضعیف خاتون بھی شرمندہ ہوگئیں اور انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے کافی وقت کسی دوسری اور غلط خاتون کے ساتھ گزارا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024