• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھارت کےخلاف شاندار باؤلنگ، شوبز شخصیات بھی شاہین آفریدی کے گُن گانے لگیں

شائع September 3, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار باؤلنگ کی شوبز شخصیات بھی معترف دکھائی دیں اور قومی اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی۔

گلوکار عاصم اظہر نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کو دنیا کے بہترین باؤلرز سمجھا جاسکتا ہیں؟‘

اس کے علاوہ عاصم اظہر نے حارث رؤف کی باؤلنگ کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’کیا شاہین جادوگر ہیں؟ انہوں نے بہترین باؤلنگ کروائی ہے۔‘

اداکار فرحان سعید نے شاہین آفریدی کو ’چیتا‘ کہتے ہوئے قومی کھلاڑی کی تعریف کی۔

اس کےعلاوہ اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری آج کرن واہی سے ملاقات ہوئی ہے اور پاکستان کی ممکنہ جیت سے قبل ہم نے دونوں ٹیموں کی ماضی کی فتوحات کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شاہین آفریدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کو سراہا۔

اداکار عدنان صدیقی نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کو سراہا۔

پاک ۔ بھارت ٹاکرا

گزشتہ روز سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوا، بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 266 رنز پر بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے میچ کی ابتدا سے ہی بہترین کھیل پیش کیا اور 66 رنز پر روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت ابتدائی چار بھارتی بلے بازوں کو چلتا کردیا۔

ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا کی 100 رنز سے زائد کی شراکت نے بھارتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیا، لیکن پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے باؤلنگ اٹیک پر واپس آتے ہی بھارتی بیٹنگ لائن پھر ڈگمگانے لگی اور پوری ٹیم 266 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح بھارت کی تمام وکٹیں فاسٹ باؤلرز نے حاصل کیں۔

اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی اور یہ ایشیا کپ میں پہلا موقع ہے کہ ایک اننگز میں تمام وکٹیں فاسٹ باؤلرز نے حاصل کیں۔

تاہم ایک دلچسپ میچ کے منتظر شائقین کی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب پاکستان کی اننگز کے آغاز سے قبل بارش نے میچ میں مداخلت کردی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔

میچ بارش کی نذر ہونے کے سبب دونوں ٹیموں میں ایک، ایک پوائنٹ تقسیم کردیا گیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف

بھارت کی پلیئنگ الیون:

روہت شرما، شبمن گل، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024