• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دورانِ حمل فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ مریم انصاری کا کرارا جواب

شائع September 2, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مریم انصاری نے اپنے حمل کے آخری دنوں کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی ’بے جا تنقید‘ پر حٰیرانی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اُمید سے ہونے کی خبر دی تھی اور ساتھ ہی بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

مریم انصاری نے 6 جولائی 2023 کو انسٹاگرام پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ کے مطابق ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 4 جولائی کو ہوئی اور انہوں نے بیٹی کا ناما ’امایا خان‘ رکھا ہے۔

انہوں نے شوہر اویس خان کے ہمراہ رومانوی تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں انہیں بے بی بمپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ میں مداحوں نے بھی مبارک باد کے کمنٹس کیے جب کہ بعض لوگوں بولڈ فوٹو شوٹ پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسی حوالے سے اداکارہ مریم انصاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں وہ سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں پر حیرانی کا اظہار کررہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں حیران ہوتے کہا کہ ’اوہ میرے خدا، اپنی حمل کی تصاویر پر بہت زیادہ نفرت بھرے پیغامات پڑھے، میں اب کیا کہوں؟

انہوں نے کہا کہ ’میری پروفائل ہے، میری مرضی، میرا بچہ بھی ہوگیا، میری مرضی میں کچھ بھی پوسٹ کروں، اگر آپ کو نہیں پسند تو مجھے فالو مت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کب سے حاملہ ہونا بدتمیزی، بے غیرتی اور بے حیائی ہوگئی ہے، آپ بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے، اس میں شرم محسوس کرنے والی کیا بات ہے؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’آپ کترینہ کیف کا ڈانس دیکھیں گے، آپ نورا کی تصاویر لائک کریں گے، لیکن اگر مکمل لباس میں کوئی پاکستانی اداکارہ اپنے حمل کا اعلان کرکے تصاویر پوسٹ کرتی ہے ، تو آپ ہی لوگ کہتے ہیں ’اوہ خدایا، استغفر اللہ اور نعوذبااللہ‘، میرا مطلب اگر آپ واقعی اتنے ہی اچھے ہوتے تو آپ حاملہ عورت کو مبارکباد دیتے، اور انہیں دعائیں دیتے لیکن نہیں لوگوں کو منفی تبصرے کرنے کا شوق ہے۔‘

مریم انصاری نے فروری 2021 میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی تھی۔

دونوں نے فروری 2020 میں سادگی سے نکاح کیا تھا اور دونوں نے نکاح کی تقریب کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024