• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: عالیہ ریاض کی شاندار پرفارمنس، جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست

شائع September 2, 2023
فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

کراچی نینشل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ویمن انٹرنیشنل سیریز کے پہلے سنسنی خیز میچ میں قومی ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کی مختصر لیکن پُراثر کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

گزشتہ روز (یکم ستمبر کو) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ویمن انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ ہوا تھا، جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی نے اپنی ٹیم کو 85 رنز کا اچھا اسٹینڈ فراہم کیا، اوپنر کپتان لورا وولورڈٹ 38 گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکرنشرہ سندھو او کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئیں۔

تزمین برسٹس 64 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بناکر فاطمہ ثنا کی گیند پر ڈیانا بیگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔

آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 25 گیندوں پر 27 اہم رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی، پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ کا 151رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری بال پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا،سادیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے بہترین مقابلہ کیا، دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری بال پر حاصل کرلیا۔

ابتدائی اوورز میں جب پاکستانی اوپنر شوال ذولفقار چوتھے اوور میں میڈیم پیسر ماریزان کپ کی گیند پر آؤٹ ہوئیں تو پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی لیکن بسمہ معروف اور سدرا امین کی بہترین پارٹنر شپ نے ٹیم کو حوصلہ دیا۔

بسمہ معروف نے 30 بالوں پر 37 رنز اور سدرا امین نے 31 بالوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کی پارٹنرشپ میں 9 چوکے بھی شامل ہیں۔

دونوں کی پارٹنرشپ اس وقت ختم ہوئی جب سدرہ امین 9ویں اوور پر رن آؤٹ ہوئیں جب کے کچھ ہی دیر بعد کپتان ندا ڈار بھی پویلین لوٹ گئیں، 66 رنز میں 3 آؤٹ ہونے پر ایک بار پھر بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی۔

لیکن آل راؤنڈر عالیہ ریاض کے آنے کے بعد بیٹنگ لائن کو سہارا ملا اور انہوں نے منیبہ علی کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا اور اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

عالیہ ریاض نے 26 گیندوں پر 28 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی منیبہ علی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، اس دوران پاکستان کی 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئی تھیں۔

ٹیم کو فتح دلوانے کی ذمہ داری اب عالیہ ریاض کے کندھوں پر تھی، پاکستان کو آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے، جس میں عالیہ نے ایک چوکے کی مدد سے اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، جنوبی افریقی اوپنر تزمین برٹس کو 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024