• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جوان نظر آنے کیلئے چوتھی بار بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں، شگفتہ اعجاز

شائع September 2, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے جوان اور خوبصورت نظر آنے کے لیے چوتھی بار بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں۔

شگفتہ اعجاز کو زائد العمر ہونے کے باوجود پُرکشش نظر آنے والی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کیا جہاں انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹی وی اسکرین پر کردار کی ضرورت کے مطابق وہ بوٹوکس کے انجکشن لگواتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بوٹوکس انجیکشن لگوانا آپ کی اپنی مرضی ہے، کچھ کروانا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں کروانا چاہتے۔

شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں بوٹوکس انجیکشن کے بعد چہرے کی ڈھلتی ہوئی جھڑیاں اور نشانات بھی دکھائے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھنووں پر بھی انجیکشن لگوائے ہیں تاکہ ٹی وی اسکرین پر چہرے کے بہتر تاثرات نمایاں ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ کوئی چیز کرواتے ہیں تو اس بارے میں ایماندار رہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں چوتھی بار بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں۔‘

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ’بہت سے لوگ بوٹوکس کروارہے ہیں، کوئی بتانا چاہتا ہے، کوئی نہیں بتانا چاہتا، یہ ان کی اپنی مرضی ہے، لیکن میں نے یہ ضروری سمجھا کہ میں اپنے پروسیجرز کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاؤں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بوٹوکس کے انجیکشن لگوانے کے بعد چہرے پر طویل عرصے تک کچھ نہیں کرواتی، اگر مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے میں کسی کردار کے لیے چہرے پر چھڑیاں چاہیے تو میں سالوں تک نہیں کرواتی لیکن کچھ عرصے بعد دوبارہ دل چاہتا ہے کہ کوئی پروسیجر کروالیا جائے۔‘

بوٹوکس کے انجیکشن لگوانا اور چہرے پر مختلف جدید طریقوں کے پروسیجرز کروانا نئی بات نہیں ہے، خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے پاکستانی شوبز شخصیات کے علاوہ ہولی وڈ اور بولی وڈ اداکار بھی چہرے کا علاج کرواتے ہیں۔

قبل ازیں سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہر انسان کو خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کا حق ہے اور جب تک کوئی حسین نظر آنا چاہتا ہے یا اس کے لیے یہ سب کرنا ممکن ہے، تب تک ہر کسی کو تمام لوازمات کرنے چاہئیے۔

صبا فیصل کے علاوہ لیجنڈری اداکارہ، پروڈیوسر و گلوکارہ بشریٰ انصاری کا بھی کہنا تھا کہ بڑھتی عمر میں خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانے میں کوئی حرج نہیں، وہ خود بھی بوٹوکس انجیکشن لگواتی ہیں، البتہ نوجوان لڑکیوں کو پلاسٹک سرجری نہیں کروانی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024