• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکا: انتخابی نتائج میں مداخلت، ڈونلڈ ٹرمپ کا صحت جرم سے انکار

شائع September 1, 2023
ٹرمپ پر رواں مہینے فرد جرم عائد ہوگئی تھی— فائل/فوٹو: ڈان
ٹرمپ پر رواں مہینے فرد جرم عائد ہوگئی تھی— فائل/فوٹو: ڈان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ریاست جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں ردوبدل کی سازش کے ٹرائل میں صحت جرم سے انکار کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی سمیت 13 سنگین جرائم کا سامنا ہے جنہوں نے اگلے بدھ کو پیشی کے اپنے حق سے دستبردار ہونے والی عدالت میں اپنی درخواست داخل کی تھی۔

سابق صدر نے گزشتہ ہفتے ریاستی دارالحکومت اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل میں سرینڈر کردیا تھا اور وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن کی تصویر پولیس نے مگ شاٹ میں لی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو 2 لاکھ ڈالرز کے بانڈ پر رہا کیا گیا تھا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020 میں دیگر مدعا علیہان کے ساتھ ملی بھگت کرکے جنوبی ریاست جارجیا میں انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر کی گرفتاری ملواکی، وسکونسن میں ٹیلی ویژن پر ہونے والی بحث کو مسترد کرنے کے ایک دن بعد ہوئی جس میں 2024 کے ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے لیے ان کے آٹھ حریف شامل تھے۔

بحث کے دوران دو امیدواروں کے علاوہ دیگر نے کہا کہ وہ پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر ان کی حمایت کریں گے چاہے وہ سزا یافتہ مجرم ہی کیوں نہ ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ تاریخ کے پہلے امریکی صدر ہیں جنہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ پیر (28 اگست) کو امریکا کے ایک وفاقی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابات میں ردوبدل کی سازش کے ٹرائل کے لیے 4 مارچ 2024 کی تاریخ طے کی تھی، جسے امریکی تاریخ کے سب سے بڑے مجرمانہ مقدمات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے اور یہ ٹرائل ایسے وقت میں ہوگا جب انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی مقدمات کا بھی سامنا ہے اور بدھ کو نیویارک کی ریاست کے اعلیٰ قانون نافذ کرنے والے اہلکار نے الزام عائد کیا کہ وہ 2011 سے 2021 کے درمیان ہر سال اپنی مجموعی مالیت کو اربوں ڈالر سے بڑھاتے ہیں۔

سابق صدر کے خلاف جاری 25 کروڑ ڈالر کے سول سوٹ کی حمایت میں دائر دستاویزات میں، ریاستی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں نے بینکوں اور بیمہ کنندگان کو زیادہ سازگار شرائط پر قرضوں اور انشورنس کو محفوظ رکھنے اور برقرار رکھنے کے لیے انتہائی بڑھے ہوئے نمبر جمع کرائے ہیں۔

دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس اسکیم کے نتیجے میں سیکڑوں ملین ڈالر کی ناجائز بچت اور منافع کمایا گیا۔

اس مقدمے کی سماعت 2 اکتوبر کو شروع ہونے والی ہے، جس کی ابتدائی سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز پر بھی جارجیا کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور انہوں نے ایک لاکھ ڈالر کے بانڈ پر رہا ہونے سے قبل گزشتہ ہفتے سرینڈر کردیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم سے پتا چلا کہ مگ شاٹ جاری ہونے کے بعد سے انہوں نے لاکھوں ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024