• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہفتے کو پاک-بھارت ایشیا کپ میچ خراب موسم کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ

شائع August 31, 2023
موسم سے باخبر رہنے والی ایک اور ویب سائٹ ویدر ڈاٹ کام نے دن میں بارش کے 80 فیصد اور غروب آفتاب کے بعد 70 فیصد امکان کی پیش گوئی کی — فائل فوٹو
موسم سے باخبر رہنے والی ایک اور ویب سائٹ ویدر ڈاٹ کام نے دن میں بارش کے 80 فیصد اور غروب آفتاب کے بعد 70 فیصد امکان کی پیش گوئی کی — فائل فوٹو

سری لنکا کے کینڈی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے انتہائی متوقع میچ میں خراب موسم کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ اس دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہونا ہے لیکن موسمیاتی ایجنسی اکیو ویدر نے کینڈی میں ناموافق حالات کی پیش گوئی کی ہے۔

موسمیاتی ایجنسی کے مطابق صبح 8:30 بجے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی ہوائیں متوقع ہیں، جو کہ شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گی۔

ایجنسی نے کہا کہ ہلکی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی دن بھر جاری رہنے کی توقع ہے۔

اکیو ویدر نے دن کے دوران بارش کے 94 فیصد امکانات کے ساتھ بارش کے تین اسپیلز کی بھی پیش گوئی کی ہے جبکہ رات کے وقت بارش کے 87 فیصد امکانات کا اندازہ لگایا ہے، جس میں تیز بارش کا امکان بھی ہے۔

دریں اثنا موسم سے باخبر رہنے والی ایک اور ویب سائٹ ویدر ڈاٹ کام نے دن میں بارش کے 80 فیصد اور غروب آفتاب کے بعد 70 فیصد امکان کی پیش گوئی کی۔

روایتی حریفوں کے درمیان حالیہ برسوں بڑے میچز میں 2019 کا ورلڈ کپ میچ بھی تھا، جو کہ بارش سے نمایاں طور پر متاثر ہوا تھا اور اس مقابلے میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے ذریعے 89 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024