• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

متھیرا کی نام لیے بغیر راکھی ساونت پر تنقید

شائع August 30, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ہندو مذہب چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ ساونت کی جانب سے عمرے کی زیارت کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متھیرا نے نام لیے بغیر ان پر تنقید کردی۔

راکھی ساونت گزشتہ ہفتے عمرے کی سعادت کے لیے مقدس مقامات پر گئی تھیں اور ان کی زیارت کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

مقدس مقامات کی زیارت کی وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں راکھی ساونت کو کعبہ شریف کے سامنے سسک کر روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی متعدد ویڈیوز میں وہ اپنے سابق شوہر عادل درانی کی بے وفائی کا شکوہ کرتے ہوئے کعبہ شریف کے سامنے روتی دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہوں نے شکوہ کیا کہ عادل درانی نے ان کے ساتھ دھوکا کیا، انہیں مسلمان تو بنایا لیکن ان کی زندگی تباہ کردی۔

ویڈیو میں راکھی ساونت کو رو رو کر دہائیاں دیتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے، جس میں وہ سابق شوہر عادل درانی پر الزامات عائد کرتی دکھائی دیں کہ انہوں نے بولی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے ان سے شادی کی اور پھر چھوڑ دیا۔

راکھی ساونت نے ویڈیوز میں عادل درانی کو مخاطب ہوکر کہا کہ انہوں نے ان کا معاملہ خدا کے سپرد کردیا ہے، اب خدا ان سے حساب لیں گے۔

اسی طرح عمرے کے دوران راکھی ساونت کی دیگر مقدس مقامات کی زیارت کرنے اور وہاں دوسرے افراد کے ساتھ کچھوائی گئی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

ان کی مقدس مقامات پر رو رو کر سابق شوہر پر الزامات لگانے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے بھی ان کی ویڈیوز پر راکھی ساونت کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی۔

متھیرا نے راکھی ساونت کو مقدس مقامات کی زیارت کے دوران خدا کے گھر میں جاکر ڈرامے کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

متھیرا نے لکھا کہ ہر کسی کو خدا کے گھر کا احترام کرنا چاہیے، انہیں وہاں جاکر ڈرامے نہیں کرنے چاہیے۔

خیال رہے کہ مئی 2022 میں راکھی ساونت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے عادل درانی نامی بھارتی مسلمان اداکار سے شادی کرلی اور بعد ازاں مذکورہ شخص نے بھی اداکارہ سے شادی کی تصدیق کی تھی۔

شادی کے کچھ ہی دنوں بعد دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے اور دونوں سے متعلق خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہیں۔

اسی دوران راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی پر دوسری لڑکی سے تعلق میں ہونے کا الزام لگایا اور ریپ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد انہوں نے عادل درانی کے خلاف مقدمہ درج کرایا، بعد ازاں راکھی نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد عادل درانی کو پولیس نے رواں سال 7 فروری کو گرفتار کیا تھا اور پھر انہیں 21 جولائی کو رہا کردیا گیا تھا۔

عادل درانی کے جیل میں ہونے کے وقت راکھی ساونت نے میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے شوہر سے طلاق مانگی ہے لیکن وہ انہیں ابھی طلاق نہیں دے رہے۔

اسی طرح عادل درانی نے رہائی کے بعد انکشاف کیا تھا جب مئی 2022 میں انہوں نے راکھی ساونت سے شادی کی تھی، اس وقت تک ان کے تعلقات دوسرے شوہر سے بھی تھے اور ان سے انہوں نے طلاق نہیں لی تھی۔

دونوں نے درمیان تنازعات جاری ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی طلاق ہوچکی لیکن دونوں نے اس حوالے سے واضح طور پر تردید یا تصدیق نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024