• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کا معاملہ، خاتون ماڈل پر پابندی کا مطالبہ

شائع August 30, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

فیشن شوٹنگ کے دوران معروف ماڈل روبینہ خان شاہ کے شوہر کی جانب سے میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کرنے کے بعد ماڈلز نے خاتون ماڈل پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

شوٹنگ سیٹ پر تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبینہ خان شاہ کے فون کو میک اپ آرٹسٹ نے اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا۔

میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد متعدد معروف اور سپر ماڈلز نے روبینہ خان شاہ پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

سپر ماڈل مشک کلیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں روبینہ خان شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے ماڈل کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ خود کو اس وقت طاقتور محسوس کر رہی ہوں گی جب ان کے شوہر انہیں بچانے آئے ہوں گے اور ان کے پاس مذکورہ واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی انہوں نے تمام ڈیزائنرز، ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹس کو درخواست کی کہ وہ روبینہ خان شاہ پر پابندی عائد کریں۔

مشک کلیم نے اس سے قبل والی اسٹوری میں بتایا تھا کہ انہیں ابھی ابھی معلوم ہوا کہ شوٹنگ کے دوران ایک ماڈل کے شوہر نے میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کیا اور ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ماڈل کا نام سامنے آنا چاہیے۔

مشک کلیم کی مذکورہ اسٹوری کو دیگر ماڈلز نے بھی شیئر کیا اور ماڈل ایریکا رابن نے لکھا کہ وہ واقعے کی عینی گواہ ہیں اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے مذکورہ مناظر دیکھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل وردا ریاض نے بھی مشک کلیم کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے روبینہ خان شاہ پر تنقید کی اور ساتھ ہی انہوں نے تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

ماڈل ثنا فرحان سردار نے بھی میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے دونوں طرف کی کہانیاں سنی ہیں اور وہ روبینہ خان شاہ کو یہی کہنا چاہیں گی کہ وہ میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل الیانا شمسی نے بھی روبینہ خان شاہ پر تنقید کرتے ہوئے نبیلہ سیلون سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لے کر ماڈل کے خلاف کارروائی کرے۔

ماڈل فاطمہ احسن نے بھی میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ ماڈل روبینہ خان شاہ کے شوہر نے اپنے ہتھیار بند بھیج کر میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کروایا۔

انہوں نے لکھا کہ ماڈل اور ان کے شوہر کی جانب سے اختیار کیا گیا رویہ ناقابل قبول ہے اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈلز کی جانب سے تنقید کے بعد نبیلہ سیلون کے آفیشنل اکاؤنٹ سے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ملازمین کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ساتھی ماڈلز اور میک آرٹسٹس کی جانب سے تنقید اور پابندی کے مطالبے کے بعد روبینہ خان شاہ نے بھی اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ ماڈلز کی جانب سے بیان کی گئی کہانی یک طرفہ ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوریز میں بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ کے وقت میک اپ آرٹسٹ کو اپنا فون دینے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ کچھ دیر کے لیے اسے سنبھالیں، جس پر میک اپ آرٹسٹ نے انہیں کہا کہ وہ ’دو ٹکے کی ماڈل‘ ہیں اپنا موبائل خود سنبھالیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے ’دو ٹکے کی ماڈل‘ کہنے پر وہ طیش میں آگئیں اور انہوں نے بھی تیز آواز میں بات کرنا شروع کی، جس پر وہاں شور ہوگیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

روبینہ خان شاہ نے لکھا کہ ان کا شور سن کر ان کے ڈرائیور نے ان کے شوہر کو فون کرکے معاملے کی تفصیلات بتائیں، جس پر ان کے شوہر وہاں پہنچ گئے۔

ماڈل نے لکھا کہ شوہر نے آتے ہی پوچھا کہ کون ہے اور کس نے مسئلہ کیا، جس پر میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ انہوں نے روبینہ خان شاہ کے ساتھ گفتگو کی لیکن آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ جس پر ان کے شوہر نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ رسید کردیا۔

روبینہ خان شاہ نے لکھا کہ کوئی بھی غیرت مند شوہر اپنی بیوی کے لیے ’دو ٹکے کی ماڈل‘ کے لفظ برداشت نہیں کر سکتا اور یہ کہ اگر میک اپ آرٹسٹ یہی الفاظ کسی اور ماڈل کے لیے کہتا تو ان کا کیا رد عمل ہوتا؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024