• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بھارتی بلے باز لوکیش راہُل ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے باہر

شائع August 29, 2023
ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: رائٹرز
ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی بلے باز لوکیش راہُل انجری کے سبب ایشیا کپ کے ابتدائی دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز نیپال کے خلاف کرے گی جس کے بعد 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

بدھ سے شروع ہونے والا ایشیا کپ ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا آخری موقع ہے۔

رواں سال اپریل اور مئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہونے کے بعد سے لوکیش راہل نے کسی بھی پیشہ ورانہ مقابلے میں شرکت نہیں کی ہے۔

بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ نے کہا کہ لوکیش راہل کی انجری ایک مرتبہ پھر ابھر آئی ہے اور ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ کے آغاز سے قبل 4 ستمبر کو ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راہُل تیزی سے روبصحت ہیں لیکن وہ ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لوکیش راہُل کی غیرموجودگی میں ممکنہ طور پر ایشان کشن وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت صرف انٹرنیشنل مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں دونوں کا پہلا مقابلہ پالے کیلی اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔

دونوں ٹیمیں اس کے علاوہ سپر فور مرحلے میں بھی آمنے سامنے ہوں گی اور اس کے بعد دونوں ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں 17 ستمبر کو حتمی مقابلہ بھی متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024