• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جڑانوالہ سانحہ دشمن ایجنسی کی سازش تھی، آئی جی پنجاب

شائع August 28, 2023
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرگودھا اور فیصل آباد جڑانوالہ واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا—فوٹو:ڈان نیوز
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرگودھا اور فیصل آباد جڑانوالہ واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا—فوٹو:ڈان نیوز
گزشتہ روز سیکروں افرد  کے مشتعل ہجوم نے پانچ گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں نذر آتش کر دیا تھا—فوٹو:کاشف حسین
گزشتہ روز سیکروں افرد کے مشتعل ہجوم نے پانچ گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں نذر آتش کر دیا تھا—فوٹو:کاشف حسین

پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہوں اور گھروں پر حملہ دشمن ایجنسی کی سازش تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ جڑانوالہ میں چند شر پسندوں نے مسیحی عبادت گاہوں اور اب کے گھروں کو نقصان پہنچایا، انہوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تاہم کوئی عصمت دری نہیں ہوئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا کوئی جواز نہیں دیا جا رہا بلکہ قانون حرکت میں آگیا ہے، تمام ریاستی ادارے اکھٹے ہوئے ہیں، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی تمام انتظامیہ کے ساتھ وہاں گئے، متاثرین کو پیسے دیے اور عبادت گاہوں کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کے لیے نامزد ملزمان کو سامنے لا کر مقدمہ ختم کرنا بہت آسان تھا لیکن کیونکہ ہمیں اس معاملے کے پس منظر کا اندازہ تھا، اس لیے ہم نے اس کے تانے بانے ملانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے ایک گاؤں میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ ہوا، وہاں قرآن کا ایک پارہ جلا کر مسجد کے باہر پھینکا گیا، پورے ملک میں آگ لگانے کی کوشش یا سازش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس گستاخی کے باوجود مسیحی بھائیوں کے لیے اپنے گھر پیش کیے، وہ ان کے گھروں کے آگے پارے لے کر کھڑے ہوگئے، اس کے بعد مسلمانوں نے مسیحی بھائیوں کی عبادت کے لیے اپنی مسجدیں پیش کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں ان واقعات کے بعد کمیٹییاں بنائی گئیں، اس ٹیم نے معلوم کیا کہ یہ پارے کہاں چھپے، کہاں کہاں بکتے ہیں، وہاں سے یہ پارے خریدنے والوں کی ویڈیوز حاصل کی گئیں، ان کمیٹیوں نے معلوم کرلیا کہ ان واقعات میں ملوث لوگ کون تھے، انہیں گرفتار کیا گیا، جب مزید تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ ایک دشمن ایجنسی سے ان کے روابط ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان واقعات کے تانے بانے کہیں اور جا کر ملیں گے، کسی اور کی وجہ سے یہ ہو رہا ہوگا، مسیحی بھائیوں کو یہاں پر مسلمانوں سے لڑانے کی سازش کی جائے گی اور یہ چیز ہمیں پتا چلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شخص جس کی یہ لکھائی تھی، جہاں یہ لکھا گیا اور جہاں یہ بے حرمتی کی گئی، ہم نے ان تین لوگوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، اس طرح سے سرگودھا اور فیصل آباد جڑانوالہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم ان علمائے کرام کی تعریف کرتے ہیں اور انسانی حقوق تنظیموں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں، میں یہ بار بار کہتا ہوں کہ اس میں مسیحی پاسٹرز نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے درخواست ہے کہ وہ اس چیز کو علیحدہ رکھیں، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لیکن ان کو ایسا کرنے کا ہرگز حق نہیں تھا کہ وہ کسی گھر کو نقصان پہنچاتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیے گا کہ بطور مسلمان، پاکستانی اور آپ کا محافظ آئی جی پنجاب کے، میں یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ ایسے واقعات اب رونما نہیں ہوں گے کیونکہ ہم نے ان کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے، لیکن اگر کوئی بھی شخص ایسا کرے تو جس طرح آپ نے سرگودھا میں ہمارا ساتھ دیا، اس طرح ہمارا ساتھ دیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جو بھارتی ریاست منی پور میں ہوا اس سے بہت کم یہاں ہوا لیکن اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا، لیکن کوئی بھی مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ اور قرآن کریم کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا، مگر میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں، مدعی بنیں، ملزم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو لیکن مسلمانوں سے بھی یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی کسی بھی وجہ سے دشمن کے آلہ کار بنیں ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور ان کا کیس اتنا مضبوط بنائیں گے کہ مسلمانوں کو کوئی شکایت نہیں ہوگی اور ساتھ ہی مسیحی برادری کی حکومت نے مالی امداد بھی کی ہے، معافی بھی مانگی ہے لیکن اس کیس کو مضبوط بھی بنائیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام چیزیں خفیہ ادارے دیکھ رہے ہیں، ہم نے چھاپے مارے ہیں اور ان ملزمان کو بے نقاب بھی کریں گے لیکن مسلمانوں سے درخواست ہے کہ کسی بھی سازش کا آلہ کار نہ بنیں گے کسی ایک شخص کی وجہ سے پوری برادری کو برا نہیں کہا جا سکتا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مسجد کے امام پر فرض ہے کہ وہ کسی بھی ایسے عمل میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہونے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کا جرم ثابت کریں گے کسی بے گناہ کو کچھ نہیں کہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024