• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا: نسلی منافرت سے متاثر شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا

شائع August 27, 2023
گورنر نے کہا کہ حملہ آور لوگوں کو ان کی نسل کی بنیاد پر نشانہ بنا رہا تھا، جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے — فوٹو: رائٹرز
گورنر نے کہا کہ حملہ آور لوگوں کو ان کی نسل کی بنیاد پر نشانہ بنا رہا تھا، جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے — فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست فلوریڈا میں نسلی منافرت سے متاثر ایک سفید فام شخص نے ڈسکاؤنٹ اسٹور میں 3 سیاہ فام افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور پھر اپنی جان لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق جیکسن ویل شیرف ٹی کے واٹرس نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلح شخص نے لوگوں کے ایک مخصوص گروہ کو نشانہ بنایا جو کہ سیاہ فام تھے اور یہی کہا کہ وہ انہیں مارنا چاہتا ہے اور یہ بہت واضح ہے۔

جیکسن ویل شیرف کے دفتر کے مطابق حملہ آور کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی، تاہم وہ ایک ٹیکٹیکل جیکٹ پہنے، اے آر طرز کی رائفل اور ایک ہینڈگن سے لیس ایک جنرل اسٹور میں داخل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حملے سے کچھ دیر پہلے مسلح شخص کے خاندان کے ذریعے دریافت کیے گئے مینی فیسٹو میں نفرت انگیز سوچ کی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایڈورڈ واٹر یونیورسٹی کے قریب پیش آیا جو کہ جنوبی امریکی ریاست میں تاریخی طور پر سیاہ فام کالج ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور اس دن کیمپس میں تھا، حالانکہ کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک آن کیمپس ایڈورڈ واٹر یونیورسٹی کے سیکورٹی افسر نے کیمپس میں سینٹینیل لائبریری کے آس پاس میں ایک نامعلوم مرد سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فرد نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا جس پر اسے وہاں سے جانے کے لیے کہا گیا۔

یونیورسٹی نے مزید کہا کہ وہ شخص بغیر کسی واقعے کے چلا گیا جس کی شناخت بعد میں اسی حملہ آور کے طور پر ہوئی۔

ریاست کے شمال مشرقی کونے میں تقریباً 10 لاکھ کی آبادی کے شہر جیکسن ویل کے بیورو کے خصوصی ایجنٹ شیری اونکس نے کہا کہ ایف بی آئی فائرنگ کی نفرت انگیز جرم کے طور پر تحقیقات کرے گی۔

حکام نے بتایا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ شوٹر کسی بڑے گروپ کا حصہ تھا۔

خیال رہے کہ امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ پریشان کن حد تک عام ہو گئی ہے جہاں زیادہ تر ریاستوں میں اسلحے تک آسان رسائی اور ملک میں شہریوں کے پاس زیادہ ہتھیار موجود ہیں۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے اس’خوفناک’ شوٹنگ کی مذمت کی اور حملہ آور کو ’اسکمبگ‘ قرار دیا۔

گورنر نے کہا کہ حملہ آور لوگوں کو ان کی نسل کی بنیاد پر نشانہ بنا رہا تھا، جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ اس شخص نے قانون کا سامنا کرنے اور اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے خود کو مار ڈالا اور اس طرح اس نے بزدلانہ راستہ اختیار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024