• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایٹمی پلانٹ کے قریب سمندری پانی کی تابکاری حد سے کم ہے، جاپان

شائع August 27, 2023
حکام نے بتایا کہ وزارت کم از کم اگلے تین ماہ تک ہر ہفتے ٹیسٹ کے نتائج شائع کرے گی — فوٹو: رائٹرز
حکام نے بتایا کہ وزارت کم از کم اگلے تین ماہ تک ہر ہفتے ٹیسٹ کے نتائج شائع کرے گی — فوٹو: رائٹرز

جاپان کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب سمندری پانی کے تجربات میں کسی تابکاری کا پتا نہیں چل سکا جہاں کچھ روز قبل تباہ شدہ ری ایکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹریٹڈ پانی کو سمندر میں خارج کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق جاپان نے جمعرات کو تباہ شدہ فوکوشیما پلانٹ سے بحرالکاہل میں پانی چھوڑنا شروع کیا تھا، جس سے جاپان اور پڑوسی ممالک بالخصوص چین میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس نے جاپان سے آبی مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگا دی۔

جاپان اور سائنسی اداروں کا کہنا ہے ٹرائٹیم کے علاوہ زیادہ تر تابکار عناصر کو خارج کرنے کے لیے پانی کو فلٹر کرنے کے بعد محفوظ کیا گیا ہے۔

چونکہ ٹرائٹیم کو پانی سے الگ کرنا مشکل ہے، فوکوشیما کے پانی کو اس وقت تک فلٹر کیا جاتا ہے جب تک کہ ٹرائٹیم کی سطح ریگولیٹری حدود سے نیچے نہ آجائے۔

وزارت ماحولیات نے کہا کہ پلانٹ کے قریب 11 پوائنٹس سے نمونوں کے ٹیسٹوں سے پتا چلا کہ ٹرائٹیم کی نچلی حد سے نیچے کی مقدار 7 سے 8 بیکریلز ٹرائٹیم فی لیٹر ظاہر ہوئی ہے اور اس سے انسانی صحت اور ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

وزیر ماحولیات نے کہا کہ جاپان کی ساکھ پر منفی اثرات کو روکنے کے لیے اعلیٰ سطح کی معروضیت، شفافیت کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔

ایک حکام نے بتایا کہ وزارت کم از کم اگلے تین ماہ تک ہر ہفتے ٹیسٹ کے نتائج شائع کرے گی۔

جاپان کی ’ماہی پروری‘ ایجنسی نے کہا کہ پلانٹ کے قریب سے مچھلیوں کے ٹیسٹ میں کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی اور گزشتہ روز اس کے ٹیسٹ میں ٹرائٹیم کی کوئی قابل شناخت سطح نہیں ملی۔

پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے کہا کہ پلانٹ کے قریب سمندری پانی میں 10 بیکرلز فی لیٹر ٹرائٹیم سے کم ہے، جو اس کی خود ساختہ حد 700 بیکرلز سے کم ہے اور عالمی ادارہ صحت کی پینے کے پانی کے لیے 10 ہزار بیکرلز کی حد سے بہت کم ہے۔

ٹیپکو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسے کوئی خاص تبدیلی نہیں ملی جہاں فوکوشیما پریفیکچر نے پلانٹ کے قریب 9 مقامات سے ٹیسٹ بھی شائع کیے جن میں ٹرائٹیم کو حد سے کم دکھایا گیا۔

ٹیپکو سائٹ پر موجود ٹینکوں میں تقریباً 13 لاکھ ٹن آلودہ پانی ذخیرہ کر رہا ہے، جو 500 اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز کو بھرنے کے لیے کافی ہے۔

ادھر وزارت خارجہ نے کہا کہ جاپانی دفاتر کو ٹیلی فون موصول ہوئی ہیں جن میں بظاہر چین کی طرف سے پانی کے اخراج کے بارے میں شکایت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے جاپان میں چینی سفارت خانے سے کہا ہے کہ وہ چین میں عوام سے بے فکر رہنے کی ہدایت کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024