• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آجکل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات گھر اور فیملی نہیں ہیں، مومنہ اقبال

شائع August 26, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں بات کرتے کہا ہے کہ اس دنیا میں اچھے لڑکے ملنا مشکل ہے، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات کچھ ہوگئی ہیں۔

مومنہ اقبال پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، ان کے معروف ڈراموں میں ’احسان فراموش‘، ’سمجھوتا‘، ’میرے ہم نشین‘ اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نےحال ہی میں اے آر وائے زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کریئر، شادی اور اپنی زندگی میں ہونے والے خطرناک فضائی حادثے کا انکشاف کیا۔

اداکارہ نے اپنے کریئر کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے بی-کام کرنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔

مومنہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فوراً بعد خوش قسمتی سے انہیں مرکزی کردار ملنے آفر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مجھے فوری مرکزی کردار آفر ہونے شروع ہوگئے جس کی وجہ سینئر اداکاروں کی طرف سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے یہ کردار اتنی جلدی کیسے مل گئے۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے گوری رنگت کی وجہ سے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا‘، تاہم اداکارہ کو کس طرح کے چیلنجز کا سامناکرنا پڑا انہوں نے اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں، فیملی اور گھر ان کی ترجیحات نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’جیون ساتھی کے لیے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہے، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی حسین دکھنے لگتا ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ پوری زندگی آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے، جس کو اللہ کا ڈر نہیں ہے اس کو کسی کا ڈر نہیں ہوتا، وہ دوسری کی زندگی تباہ کردیتا ہے۔

17 مئی کو ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ممکنہ فضائی حادثے میں کیا ہوا تھا؟

مومنہ اقبال نے اپنے اور دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ ہونے والے فضائی حادثے کا بھی ذکر کیا جس کا تذکرہ ہانیہ عامر نے 19 مئی 2023 کو کیا تھا تاہم ہانیہ نے واقعے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔

یہ واقعے 17 مئی کو پیش آیا تھا جب مومنہ اقبال ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر، وہاج علی، مایا علی ایک ہی پرواز میں سفر کر رہے تھے اور ان کی پرواز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، مومنہ اقبال نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا کہ انہیں ایک نئی زندگی نصیب ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز لینڈ کرنے والا تھا لیکن اچانک دوبارہ فضا میں اُران بھر لی، جس کے بعد پرواز میں بیٹھے تمام مسافر خوف میں مبتلا ہوگئے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ پرواز نے دوبارہ لینڈنگ کرنے کی کوشش کی لیکن جہاز صرف ایک جانب مڑتا گیا اور ہمیں لگا کہ جہاز تباہ ہوجائے گا۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ اسی دوران تمام لوگوں نے کلمہ پڑھنا شروع کیا لیکن آخر کار صورتحال میں قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد سے انہیں پرواز میں بیٹھنے سے خوف ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2023 میں ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پر ایک تصوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 17 مئی کو میرا دوسرا جنم دن ہوگا، مجھ سے اس کی وجہ مت پوچھیں’۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں یشما گل نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ جس خوفناک پرواز میں کل ہم نے سفر کیا ہے، مجھے بھی ایک نئی زندگی ہی ملی ہے۔

مایا علی نے جواب دیا کہ ’یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024