• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

روس: ویگنر گروپ میں بغاوت، یوکرین جنگ میں اہم کمانڈر سرگئی سرووکِن برطرف

شائع August 23, 2023
سرگئی سرووکین نے اس کے بعد عوامی سطح پر ظاہر نہیں ہوئے، جس سے سخت قیاس آرائیاں ہوئیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے یا ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے: فائل فوٹو: روسی وزارت دفاع
سرگئی سرووکین نے اس کے بعد عوامی سطح پر ظاہر نہیں ہوئے، جس سے سخت قیاس آرائیاں ہوئیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے یا ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے: فائل فوٹو: روسی وزارت دفاع

یوکرین جنگ میں روس کے اہم کمانڈر اور ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل سرگئی سرووکِن کو جون میں ویگنر فوجی گروپ کی ناکام بغاوت کے بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اپنے بے رحم طریقوں کی وجہ سے ’جنرل آرماجیڈن‘ کے نام سے مشہور جنرل سرگئی سرووکِن کے ویگنر فوجی گروپ کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور افواہیں تھیں کہ گروپ کی جانب سے روس کی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق سرگئی سرووکین کی جگہ اب کرنل وکٹر افضل ایرو اسپیس فورس کے چیف آف اسٹاف کا عارضی طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔

سرگئی سرووکین افغانستان پر سوویت یونین حملے سے شروع ہونے والی ماسکو کی جنگوں کا تجربہ کار، ماسکو کی یوکرین پر جنگ میں ایک سرکردہ کمانڈر اور طویل عرصے سے وزارت دفاع میں ویگنر گروپ کے اتحادی کے طور پر کام کر رہا تھا۔

مئی میں ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے روسی فوجی رہنماؤں پر اپنی افواج فراہم کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا تھا جہاں سرگئی سرووکین کو سرکاری طور پر ویگنر گروپ اور فوج کے درمیان ثالث کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

پھر 23 اور 24 جون کی درمیانی رات جب ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے روس کی فوجی کمان کو گرانے کا مطالبہ کیا تو سرگئی سرووکین نے کرائے کے فوجی گروپ سے ایک انتہائی غیر معمولی اپیل کی۔

24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد یوگینی پریگوزن نے اپنی افواج واپس کیں اور کریملن کے ساتھ بیلاروس جلاوطن ہونے کے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔

سرگئی سرووکین اس کے بعد عوامی سطح پر نظر نہیں آئے، جس سے قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے یا ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بعدازاں جولائی میں روس کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک قانون ساز اور سابق فوجی افسر نے کہا تھا کہ سرگئی سرووکین آرام کر رہے ہیں اور وہ عملی طور پر میدان میں موجود نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024