• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میٹا نے تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کرنے کا اعلان کردیا

شائع August 23, 2023
فائل فوٹو: میٹا
فائل فوٹو: میٹا

سوشل میڈیا صارفین کے بھرپور مطالبے کے بعد میٹا نے ٹوئٹر کی حریف ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ کا ویب ورژن متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے جو اگلے کچھ دنوں میں لانچ کردیا جائے گا۔

رواں سال 6 جولائی کو ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ متعارف کی تھی، ایپ متعارف ہونے کے کچھ دنوں کے اندر ہی کروڑوں صارفین نے اس پر سائن اپ کرلیا تھا۔

تاہم یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ تھریڈز متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین کی تعداد اور ایپ استعمال کرنے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔

میٹا کا کہنا تھا کہ کمپنی آنے والے ہفتوں میں ویب کے تجربے میں مزید فعالیت کا اضافہ کرے گی۔

تاہم اب بالآخر مارک زکر برگ نے آئندہ 2 سے 3 روز کے اندر تھریڈز کے ویب ورژن لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فوٹو: سی این این
فوٹو: سی این این

فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک نے کہا کہ تھریڈز کے صارفین اب اپنے کمپیوٹرز سے اس کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ تھریڈز کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر براؤزر کے ذریعے لاگ ان کرکے اب صارفین اپنے پیغامات پوسٹ کرسکتے ہیں اور دیگر پوسٹ کا رپلائی اور اسکرول ڈاؤن بھی کرسکتے ہیں۔

تاہم صارفین تھریڈز کے ویب ورژن متعارف ہونے کے ابتدائی دنوں میں موبائل ورژن کے کچھ فیچرز سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

مثال کے طور پر صارفین اپنے پروفائل کو ایڈٹ نہیں کر سکیں گے یا اس تھریڈز کا ٹیکسٹ میسج پلیٹ فارم سے منسلک انسٹاگرام پر ڈائریکٹ میسج یا اسٹوری شیئر نہیں کرسکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

تھریڈز کے ویب ورژن متعارف کرنے کے اعلان کے بعد مارک زکر برگ کو امید ہے کہ صارفین دوبارہ اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ ویب ورژن متعارف کرنا ایک اہم قدم ہے، تاہم اس پلیٹ فارم پر مزید کام کرنا باقی ہے۔

پلیٹ فارم میں اب بھی سرچ فنکشن نہیں ہے، جس کے بارے میں صارفین بہت زیادہ مطالبہ کر رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تھریڈز کو واقعی ایلون مسک کے ’ایکس‘ پلیٹ فارم سے مقابلہ کرنا ہے تو اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

وہ اہم فیچر جو اب تک ’تھریڈز‘ کا حصہ نہیں

درج ذیل کچھ ایسے فیچرز کی فہرست ہے جو فی الحال تھریڈ کا حصہ نہیں لیکن وہ ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔

تاہم مارک زکربرگ کو امید ہے کہ جلد ہی یہ فیچر بھی متعارف کروادیے جائیں گے کیونکہ اس پر ابھی کام جاری ہے۔

  1. تھریڈز پر براہ راست اکاؤنٹ نہیں بنایا جا سکتا، یہ انسٹاگرام سے منسلک ہے۔

  2. اس پلیٹ فارم پر انباکس فیچر نہیں ہے، یعنی کوئی کسی کو براہ راست پیغام نہیں بھیج سکتا۔

  1. اس پلیٹ فارم پر بنائے گئے اکاؤنٹ کو فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا، البتہ عارضی طور پر ڈی ایکٹو کیا جا سکتا ہے۔

  2. تھریڈز پر ٹوئٹر کی طرح ٹرینڈز نظر نہیں آتے، یہاں اسپیس کا فیچر بھی نہیں جب کہ اس پر ٹوئٹر کی طرح لسٹس بھی نہیں۔

  3. نئے پلیٹ فارم پر فوری طور پر ہیش ٹیگز موجود نہیں۔

  4. تھریڈز پر مواد کو سرچ نہیں کیا جا سکتا، البتہ صارفین کے اکاؤنٹس کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔

  5. نئے پلیٹ فارم پر کسی بھی اکاؤنٹ کو تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں، البتہ جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلیو ٹک ہے، ان کا تھریڈز اکاؤنٹس بھی تصدیق شدہ ہوجائیں گے۔

  6. فوری طور پر تھریڈز پر ’آڈیو اور ویڈیو‘ کو لائیو کرنے کا آپشن بھی نہیں دیا گیا۔

  7. اسی طرح تھریڈز میں ایموجیز اور ری ایکشن کا بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

  8. سب سے اہم یہ کہ جس طرح انسٹاگرام پر پوسٹس کو ایڈٹ کرنے کا آپشن ہے، ایسا فیچر فوری طورپر تھریڈز میں نہیں دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024