• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پانچ مہینے میں 6 عمرے کیے، مایا خان

شائع August 22, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ٹی وی میزبان مایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ملٹی پل ویزا کی سہولت ملنے کے بعد محض پانچ ماہ میں 6 بار عمرے کی سعادت حاصل کی۔

اداکارہ نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ چند سال قبل 2017 میں وہ زندگی کے مشکل ترین حالات میں سے گزر رہی تھیں، تاہم انہوں نے اپنی مشکلات کی وضاحت نہیں کی۔

مایا خان کے مطابق 2017 میں وہ پہلی بار عمرے پر گئیں تو انہوں نے خدا سے دعا مانگی کہ ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ دعا مانگنے کے بعد جیسے ہی وہ سعودی امیگریشن حکام کے پاس پہنچیں تو انہیں بتایا گیا کہ اگر ان کے پاسپورٹ پر ایک بھی امریکا یا برطانیہ کا ویزا لگا ہوگا تو انہیں سعودیہ کے ملٹی پل ویزہ کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا ایک ویزا لگا ہوا تھا، اس لیے انہوں نے اپنا پاسپورٹ خوشی خوشی سعودی حکام کے حوالے کیا، جنہوں نے انہیں ملٹی پل ویزا کا نمبر الاٹ کیا۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان کے مطابق انہیں ملٹی پل ویزا دیے جانے کے بعد حکام نے بتایا کہ وہ پورا سال جب چاہیں اور جتنی بار چاہیں سعودی عرب آسکتی ہیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مذکورہ خبر ملنے کے بعد وہ خوشی کے مارے وہیں رونے لگیں اور سعودی امیگریشن حکام پریشان ہوگئے، انہوں نے انہیں خوش کرنے کے لیے ٹافیاں تک دیں۔

مایا خان نے انکشاف کیا کہ ملٹی پل ویزا ملنے کے بعد انہوں نے محض پانچ ماہ میں 6 بار عمرے کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کعبہ شریف کو دیکھنا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے اور جب انسان وہاں جاتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ بادشاہی صرف ایک ہی ذات کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کعبہ شریف میں جاتے ہوئے احساس ہوتا ہے کہ واقعی وہ خدا کا گھر ہے اور وہاں جاکر احساس ہوتا ہے کہ کالا رنگ کتنا خوبصورت ہوتا ہے، کیوں کہ غلاف کعبہ کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024