• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لڑکیوں کو شوہر دوسری خواتین کی تصاویر دکھا کر کہتے ہیں کہ تم ایسی بن جاؤ، شائستہ لودھی

شائع August 21, 2023
—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

نامور مارننگ شو میزبان، اداکارہ اور ایستھیٹک ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ان کے کلینک میں ایسی لڑکیاں بھی آتی ہیں جو اپنے چہرے پر پروسیجر کروانے کے لیے موبائل فون پر دوسری لڑکیوں کی تصاویر دکھاتی ہیں جو ان کے شوہر یا منگیتر نے فارورڈ کی ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ سنہ 2011 میں بطور وی جے قدم رکھنے والی شائستہ لودھی نے مارننگ شوز سے شہرت سمیٹی اور سنہ 2016 میں انہوں نے اداکاری کی شروعات کی اور ڈراما سیریل ’وعدہ‘ اور پھر ’خان‘ میں کام کیا۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی۔

شوبز انڈسٹری اور بطور ٹی وی میزبان کام کرنے، شادی اور پھر بچوں کی ذمہ داریوں کے باوجود انہوں نے کبھی بھی اپنے پیشے سے مکمل علیحدگی اختیار نہیں کی۔

شائستہ لودھی اب بطور Aesthetic physician کے نام سے اپنا کلینک چلاتی ہیں جس کی شاخیں کراچی اور لاہور میں ہیں۔

حال ہی میں شائستہ لودھی نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کلینک میں ہونے والی پروسیجرز (procedures) اور کریئر کے حوالے سے گفتگو کی۔

پروگرام کے شروع میں شائستہ لودھی نے بتایا کہ 11 سال مارننگ شو کرکے سبق سیکھا کہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر اپنی نجی زندگی پر گفتگو نہیں کرنی چاہیے، کبھی کبھی زیادہ سچ بولنا بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور ٹی وی کی آڈئینس مختلف ہوتی ہے وہ ہمیں مختلف نظر سے دیکھتے ہیں، لوگ سوشل میڈیا پر کچھ بھی کہہ سکتے ہیں اس لیے ہمیں اپنی نجی زندگی کے بارے پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی کمنٹس سے مجھے فرق پڑتا ہے، میں اس سے زیادہ متاثر ہوتی ہوں، اور جو لوگ کہتے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا کی تنقید پر کوئی فرق نہیں پڑتا تو ایسا نہیں ہوسکتا، کیونکہ انہیں بھی فرق پڑتا ہے۔

’اداکاروں کے علاوہ سیاستدان بھی چہرہ نکھارنے کیلئے میرے کلینک آتے ہیں‘

ایستھیٹک ڈاکٹر شائشتہ لودھی نے کہا کہ ان کے کلینک میں شوبز شخصیات کے علاوہ سیاستدان اور اسکالرز بھی آتے ہیں جو اپنے چہرے پر پروسیجر کرواتے ہیں۔

انہوں نے کسی بھی اداکار کا نام لیے بغیر بتایا کہ شوبز شخصیات میں زیادہ تر اداکار اپنے چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لیے آتے ہیں۔

اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے مزید بتایا کہ عام عوام میں زیادہ تر لوگ چہرے کی جھڑیاں، ڈَبل چِن (double chin) کو کم کرنے کے لیے آتے ہیں۔

شائستہ نے بتایا کہ ان کے پاس ایسی لڑکیاں بھی آتی ہیں جو اپنے چہرے پر پروسیجر کروانے کے لیے موبائل فون پر دوسری لڑکیوں کی تصاویر دکھاتی ہیں جو ان کے شوہر یا منگیتر نے فارورڈ کی ہوتی ہے۔

’میں ایسی لڑکیوں کو کہتی ہوں کہ ایسے لڑکوں سے جان چھڑانی چاہیے جو آپ کے چہرے کی بے عزتی کررہا ہے۔‘

شائستہ نے مزید بتایا کہ ایک شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ میرے کلینک آیا اور ہنستے ہوئے کہنے لگا کہ ’میری اہلیہ آپ کے جیسا کتنے دنوں میں بن جائیں گی؟‘

انہوں نے کہا کہ اس شخص کے برابر میں بیٹھی خاتون کچھ نہیں بول سکی، اگر میں اس کی جگہ ہوتی تو اس کے گریبان سے پکڑتی کہ وہ ایسا کیسے کہہ سکتا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’3 روز قبل میرے پاس ایک خاتون آئی اور اس کی بات سن کر میں آج بھی حیران ہوتی ہوں، خاتون نے مجھ سے کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کے پیٹ پر نشان (stretch marks) ہوگئے ہیں، وہ پچھلے 20 روز سے اپنی والدہ کے گھر رہتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر کو اچھا نہیں لگتا، ان کے شوہر انہیں کہتے ہیں کہ پہلے یہ نشان ختم کرواکے آؤ اس کے بعد گھر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

شائستہ نے کہا کہ انہیں اس خاتون کی بات سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا کہ آج کل کی خواتین مردوں کے دباؤ میں کس طرح زندگی بسر کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ماں کا رتبہ بہت بڑا ہوتا ہے، وہ آدمی ایسا کیسے کہہ سکتا ہے، آپ ان نشانات کو اپنے لیے کچھ حد تک بہتر کرسکتے ہیں لیکن کسی اور کے لیے ایسا کرنا بے وقوفی ہے۔‘

شائستہ نے بتایا اس خاتون نے مجھے کہا کہ ’ڈاکٹر پلیز کچھ کریں میری شادی بچ جائے‘، جس پر میں نے کہا کہ اگر شادی کو آپ نے ایسی چیزوں سے بچانا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ ایسی شادی نہ ہو۔

انہوں نے نادیہ خان سے خراب تعلقات کے بارے میں سوال پر کہا کہ مارننگ شو میزبانوں کے آپس میں مقابلے ہوتے رہتے ہیں، اس میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے، لیکن ایسا ضرور ہوا کہ جب بھی نادیہ خان نے کوئی پروگرام چھوڑا وہ پروگرام میں نے اتفاقاً جوائن کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024