• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’سچ کبھی چھپتا نہیں‘، منشیات کے استعمال اور تشدد کے الزامات پر علیزے شاہ کا ردعمل

شائع August 18, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور اداکارہ علیزے شاہ نے ابھرتی ہوئی ٹی وی اداکارہ منسا ملک کی جانب سے لگائے گئے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے سنگین الزامات پر اپنا ردعمل دے دیا۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو اداکارہ منسا ملک نے اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکز جی سیون میں علیزے شاہ کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔

درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان پر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور انہیں مارنے اور تشدد کرنے کی کوشش کی۔

منسا ملک نے الزام عائد کیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جوتیوں کے ساتھ مارا، علیزے منشیات کا استعمال بھی کر رہی تھیں اور انہوں نے اس دوران بہت مشکل سے اپنی جان چھڑائی۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ علیزے شاہ نے منسا ملک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، منسا ملک نے دعویٰ کیا کہ علیزے کو ان سے پروفیشنل جیلسی (پیشہ ورانہ حسد) ہے۔

واقعے سے متعلق جب ڈان نے پولیس سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ منسا ملک، علیزے شاہ کے خلاف درخواست جمع کروانے تھانے آئی تھیں لیکن عدم دلچسپی کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔

علیزے شاہ کا ردعمل

واقعے کے تین روز بعد علیزے شاہ نے عائشہ جہانگیر ملک نامی خاتون کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ کبھی چھپتا نہیں‘۔

عائشہ جہانگیر کی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’ ایک گمنام شخص (جو بیک اسٹیج میں کام کرتا ہے) نے مجھے خفیہ طور پر ایک ایسے واقعے کے بارے میں بتایا جس کا سوشل میڈیا پر تذکرہ کیا جارہا ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ ایک ساتھی اداکارہ (منسا ملک) نے علیزے شاہ پر بدتمیزی کا الزام لگایا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ساتھی اداکارہ نے علیزے شاہ کو پہلے تھپڑ رسید کیا اور پھر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس واقعے کے دوران سیٹ پر موجود عملہ اور ساتھی فنکار سمیت تمام لوگ علیزے شاہ کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب ہوا تھا اور جب تک شوٹنگ مکمل نہیں ہوگئی علیزے شاہ سب کے سامنے بے عزت ہونے کے باوجود رات 12 بجے سے پہلے سیٹ سے نہیں گئی، یہ ان کے کام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میرا مشورہ ہے کہ دوسرے طرف کی کہانی سنے بغیر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پر خبر پر یقین نہ کرلیا کریں‘۔

تاہم عائشہ جہانگیر یا علیزے شاہ کی طرف منسا ملک کے مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے یا تشدد کرنے کے الزامات کی واضح طور پر تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

عائشہ جہانگیر نامی انسٹاگرام صارف کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے علیزے شاہ نے لکھا کہ ’سچ کبھی چھپتا نہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024