• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل انتقال کر گئے

شائع August 18, 2023
کنور نوید جمیل 59 برس کی عمر میں انتقال کرگئے-فائل/فوٹو: ڈان
کنور نوید جمیل 59 برس کی عمر میں انتقال کرگئے-فائل/فوٹو: ڈان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل 59 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

کنور نوید جمیل کی صاحبزادی نے ڈان ڈاٹ کو اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ون میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کنور نویدجمیل حیدرآباد میں پیدا ہوئے اور سیاست میں آنے کے بعد دو مرتبہ قومی اسمبلی اور دو مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے۔

انہیں 2005 میں حیدرآباد کا میئر منتخب کیا گیا تھا۔

کنور نوید جمیل نے بیٹی کے علاوہ دو بیٹوں اور بیوی کو غمزدہ چھوڑا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سابق رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ کنور نوید جمیل انتہائی منجھے ہوئے سیاست دان تھے، اسمبلی میں عوامی مسائل کی نشاندہی میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بطور ضلع ناظم حیدرآباد بھی انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ایک طویل عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کنور نوید جمیل دیانت داری اور مثالی کردار کے مالک تھے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے ضلعی سربراہ کے طور کنور نویدجمیل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سندھ کے سابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے بھی ایم کیو ایم رہنما کنور نویدجمیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024