• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر ویڈیو سے عمران خان کا اخراج، وسیم اکرم کا پی سی بی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

شائع August 16, 2023
سابق کپتان قومی ٹیم وسیم اکرم— فوٹو: فائل
سابق کپتان قومی ٹیم وسیم اکرم— فوٹو: فائل

عظیم پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کی گئی ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کا ذکر نہ کرنے پر بورڈ سے ویڈیو ڈیلیٹ کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کو ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں قومی ٹیم کے عظیم کھلاڑیوں اور ٹیم کی جانب سے حاصل کیے گئے سنگ میلوں کا تذکرہ کیا گیا لیکن اس میں عمران خان کو شامل نہ کرنے پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جب ڈان نے اس ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنےوالے کپتان کو شامل نہ کرنے کا تذکرہ کیا تو بورڈ نے اس پر کسی بھی تبصرے سے گریز کیا۔

اس ویڈیو سے عمران خان کو نکالنے پر عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی خاصے برہم نظر آئے اور اس ویڈیو کو بڑا دھچکا قرار دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ طویل فلائٹ اور کئی گھنٹوں کے ٹرانزٹ کے بعد جب میں سری لنکا پہنچا تو مجھے اپنی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا اس وقت لگا جب میں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی ویڈیو کلپ دیکھی سے عمران خان کو حذف کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے قطع نظر عمران خان عالمی کرکٹ کے ایک آئیکن ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں پاکستان ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ کے طور پر پروان چڑھایا اور ہمیں راہ دکھائی۔

1992 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے سیاست کا رخ کیا تھا اور ایک طویل سفر کے بعد 2018 میں وہ ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بن گئے تھے۔

تاہم، انہیں 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور اس کے بعد سے انہیں مقدمات کا سامنا ہے۔

انہی مقدمات میں سے ایک توشہ خانہ کیس بھی ہے جس میں وہ بدعنوانی کے مرتکب قرار پائے اور انہیں تین سال قید کی سزا سنانے کے بعد پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

وہ اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024