• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نفرت انگیز فلم ’غدر‘ کا سیکوئل 22 سال بعد ریلیز، نصف بھارت کو فلم پسند نہ آئی

شائع August 16, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد بولی وڈ کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کے سیکوئل کو ریلیز کردیا گیا لیکن نصف سے زائد بھارت کو فلم پسند ہی نہیں آئی۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ’غدر ٹو‘ کو 11 اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے چند روز قبل ریلیز کیا گیا لیکن اس کے باوجود فلم شمالی بھارت سمیت جنوبی بھارت میں بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ فلم نے مجموعی طور پر پانچ دن میں 229 کروڑ روپے کما لیے، تاہم اس کے باوجود اسے جنوبی اور شمالی بھارت میں سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ کی وجہ سے نہیں دیکھا گیا۔

’غدر 2‘ کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں پاکستان مخالف مواد شامل کیا گیا تھا اور اب سیکوئل فلم میں بھی نفرت انگیز مواد کو شامل کیا گیا ہے۔

فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے علاوہ اس میں پاکستان مخالف مواد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم میں 1971 کا زمانہ اور پاکستانی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

’غدر: ایک پریم کتھا‘ کو 2001 میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کی کہانی تقسیم ہند کے پس منظر کی تھی۔

فلم میں سنی دیول ایک سکھ شخص ’تارا‘ جب کہ امیشا پٹیل مسلمان لڑکی ’سکینہ‘ کا کردار ادا کرتی ہیں، جو تقسیم ہند سے قبل محبت میں شادی کرلیتے ہیں، تاہم جلد ہی ملک کا بٹوارا ہوجاتا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا تھا کہ تقسیم ہند اور پاکستان بننے کے بعد ’سکینہ‘ پاکستان آجاتی ہیں اور ان کے سکھ شوہر انہیں لینے کے لیے بھارت سے لاہور آتے ہیں اور انہیں اہلیہ کے خاندان کی جانب سے بڑی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024